مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 285 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 285

مشعل راه جلد سوم 285 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی سے کیا جائے گا۔اس لئے یہ نہایت ہی اہم بات ہے کہ موجودہ نسل کے احمدی جود نیا کے کسی خطہ میں بھی آباد ہوں ان کی تربیت کی طرف فوری توجہ کریں۔اگر وہ متوازن کردار کے حامل بن جائیں تو ان کی نسلیں خوبخود ٹھیک ہونی شروع ہو جائیں گی اور ان کے اندر بھی بعض غیر معمولی تبدیلیاں پیدا ہونی شروع ہو جائیں گی۔اس ضمن میں اور بھی بہت سے امور سامنے آتے رہے جن کے متعلق مختلف وقتوں میں جماعتوں کی مجالس عاملہ کو ہدایات دیتا رہا ہوں۔لیکن مختصراً اب جماعتوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ جب وہ سر جوڑ کے بیٹھیں گے اور پروگرام بنائیں گے تو انشاء اللہ خود ان کے ذہن میں بھی بہت سی باتیں ابھریں گی ، اللہ تعالیٰ ان پر نئے نئے رستے روشن فرما دے گا۔تربیتی لٹریچر کی تیاری ایک اور اہم پہلو جس کی طرف ساری دنیا کی مجالس عاملہ کو توجہ دینی چاہیے وہ تربیتی لٹریچر کی تیاری ہے۔ہر ملک کے لحاظ سے اس کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے تربیتی لٹریچر تیار ہونا ضروری ہے۔اس لٹریچر کی تیاری میں ( دین حق ) کے بنیادی تقاضوں کو محوظ رکھا جائے۔کم سے کم طور پر ایک شخص ( مومن) کیسے بنتا ہے؟ اور اسے کیا معلوم ہو، تو وہ (مومن) بنتا ہے؟ یہ باتیں آپ لٹریچر اور تربیت کے ذریعہ سکھائیں گے۔ہر احمدی کے لئے لیڈر بننا ضروری ہے آپ کو یہ بات بھی پیش نظر رکھنی پڑے گی کہ دین حق ) میں محض مقتدی بنانے کا تصور نہیں بلکہ امام بنانے کا تصور ہے، لیڈرشپ پیدا کرنے کا تصور ہے۔اسی لئے ( دین حق ) میں کوئی پیشہ ور ملاں موجود نہیں ہے۔ہر شخص سے دین توقع رکھتا ہے کہ اگر جماعتیں اس کو چنیں عوام اس پر اعتماد کریں تو وہ قیادت کی صلاحیتیں بھی اپنے اندر رکھتا ہو اور قیادت کے سلیقے جانتا ہو۔نماز کیسے پڑھائی جاتی ہے یہ بھی جاننا ضروری ہے۔صرف نماز پڑھنا ضروری نہیں بلکہ نماز پڑھانے کا علم بھی ضروری ہے۔محض یہ کافی نہیں ہے کہ وہ۔۔۔۔اپنی پیدائش اور اپنی موت کو بعض علماء کے سپر د کر دے کہ جس طرح چاہیں وہ سلوک کریں۔اس کو خو دسب مسائل کا علم ہونا چاہیے کہ بچے جو پیدا ہوتے ہیں ان کے کیا حقوق ہیں اور جب لوگ مرتے ہیں۔ان کے کیا حقوق ہیں۔ہر احمدی کو اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ ( دین حق ) میں جو کم سے کم قیادت کی ضرورتیں ہیں