مشعل راہ جلد سوم — Page 235
مشعل راه جلد سوم 235 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی مجلس خدام الاحمدیہ کے دوسرے سالا نہ یورپین اجتماع کے موقع پر شائع ہونے والے سوونیئر کے لئے پیغام احمدی نوجوانوں کا فرض ہے کہ وہ زندگی بھر اللہ تعالیٰ کے تمام بندوں کی خدمت اور ہمدردی اور سچی غم خواری میں وقف رہیں بنی نوع انسان کی مادی فلاح و بہبود سے بڑھ کر ان کی روحانی فلاح و بہبود کے لئے کوشش کریں مغرب کی طرف سے آفتاب طلوع ہونے کی پیشگوئی پورا ہونے کا وقت آ گیا ہے اپنی پوری صلاحیتوں سے کام لیتے ہوئے اس دن کو قریب لانے کی کوشش کریں جس کا آغا ز آسمان پر مقدر ہو چکا ہے۔پوری جان کا ہی اور دل سوزی سے دعوت الی اللہ کا فریضہ ادا کریں اور دُعا سے کبھی غافل نہ ہوں