مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 234 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 234

234 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ مشعل راه جلد سوم میں ہی ایسا ہوتا ہے۔اور یہ ورثہ صرف مسلمانوں کا ہی نہیں بلکہ تمام انسانوں کے لئے ایک پیغام ہے اور یہی بات میں آپ سب کے ذہنوں میں راسخ کرنا چاہتا ہوں کہ اپنے بچوں کے دل میں خدا اور اس کی حقیقی محبت ڈالیں اور پھر دیکھیں کہ ہر گھر میں کس طرح معجزات ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔بچے کا تو کوئی مذہب نہیں ہوتا وہ تو بالکل معصوم ہوتا ہے۔بچہ خواہ مسلمان گھر میں پیدا ہو یا عیسائی کے گھر میں یا کسی اور کے، خدا تعالیٰ کا وجود ان سب کے لئے ایک جیسا ہوتا ہے۔یہی ایک طریق ہے کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کو تیار کر سکتے ہیں۔لیکن کس قدر افسوس ہے کہ ہم اپنی آئندہ نسل کو اپنے ہاتھوں اب تباہ و برباد کر رہے ہیں۔مذہب سے لگا ؤ کم ہوتا چلا جارہا ہے اور ایک نسل کے بعد دوسری نسل بگڑتی اور ضائع ہوتی چلی جارہی ہے۔اب یہی ایک فارمولا رہ گیا ہے جو میں آپ سب کے لئے تجویز کرتا ہوں۔اسی ذریعے سے آپ اپنے بچوں کو خالق حقیقی کی طرف واپس لا سکتے ہیں اور پھر اسی پر توکل کریں اور اسی پر چھوڑ دیں کہ وہ انہیں صراط مستقیم پر چلائے۔میرے نزدیک یہی ایک طریق ہے ( دعا کا) جس کے بہت بڑے نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ایسے تمام لوگوں کے بچے اپنے مالک سے پیار کرنے والے بن جائیں گے اور خدا تعالیٰ کبھی بھی انہیں ضائع نہیں کرے گا۔اس کے علاوہ تمام حربے جو کہ انسان کو تباہ و برباد کر سکتے ہیں اس کے مقابل پر کچھ بھی حیثیت نہ رکھیں گے۔آج اگر تمام دنیا اس پر عمل کرنا شروع کر دے تو تمام جھوٹے قصے اور اسلحہ کے استعمال سے پیش آمدہ تباہی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔پس اپنے بچوں کو خدا تعالیٰ سے پیار کرنا سکھائیں اور پھر دیکھیں کہ وہ کبھی ضائع نہیں کرے گا اور یہی وقت کا اہم تقاضا ہے۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہمیشہ آپ کے شامل حال ہو۔آمین۔(ماہنامہ تشخیذ الا ذہان۔دسمبر 1985ء۔صفحہ 10 تا 15 )