مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 227 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 227

227 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ مشعل راه جلد سوم ذات کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔اس لئے میں آپ کو ایک بار پھر یہ نصیحت کرتا ہوں کہ نعرہ بازی سے اجتناب کریں جو آپ کا مقام نہیں ہے۔اس میں خواہ مخواہ دخل اندازی نہ کریں اور دعائیں کرتے رہیں کہ خدا تعالیٰ ہمیں ہزاروں سال تک احمدیت کا پیغام ظاہری اور معنوی حفاظت کے ساتھ آگے سے آگے بڑھاتے چلے جانے کی توفیق عطا فرمائے۔ہر حالت میں امام کے پیچھے چلیں اسی طرح آپ نے خلافت کی حفاظت کا جو وعدہ کیا ہوا ہے اس میں بھی یہ بات داخل ہے کہ خلافت کے مزاج کو نہ بگڑنے دیں۔خلافت کے مزاج کو بگاڑنے کی ہرگز کوشش نہ کریں ہمیشہ اس کے تابع رہیں۔ہر حالت میں امام کے پیچھے چلیں۔امام آپ کی راہ نمائی کے لئے بنایا گیا ہے اس لئے کسی وقت بھی اس سے آگے نہ بڑھیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے اور مجھے بھی تو فیق عطا فرمائے کہ میں اپنی ذمہ داریوں کو ادا کروں۔آؤ اب دعا کر لیں۔(الفضل 11 فروری 1984ء)