مشعل راہ جلد سوم — Page 226
226 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم آہی نہیں سکتے۔اس لئے مغربیت سے بھی بچیں دہریت سے بھی بچیں۔اللہ تعالیٰ سے دعائیں کریں کہ وہ اپنے فضل سے آپ کو ان سب خطرات سے محفوظ رکھے۔نجی ایک دور کا مقام ہے ابھی تک بہت سی بدیاں وہاں نہیں پہنچیں اس لئے میں نے ان کو یہ نصیحت کی کہ ان خطرات سے وہ اپنی حفاظت کریں۔قرآن کریم کا یہ پیغام جس میں یا جوج اور ماجوج یعنی امریکہ اور روس دونوں سے خطرہ کی نشان دہی کی گئی ہے۔یعنی دائیں طرف کی قوموں سے بھی خطرہ ہے اور بائیں طرف کی قوموں سے بھی۔یہ صرف نجی کو نہیں ہم سب اس سے دو چار ہیں۔اور اس کا علاج یہی ہے کہ خدا تعالیٰ سے دعائیں کرتے ہوئے اللہ کی حفظ وامان میں آجائیں۔خدا تعالیٰ کی حفاظت اور تقدیر کی دیوار بیچ میں قائم کر دیں۔جو آپ کو ان سب خطرات سے بچالے گی۔قرآنی تمثیلات گہرے مطالعہ کی متقاضی ہیں پس ان آیات کو آپ وقت کے لحاظ سے الٹا کر ایک مضمون چلائیں گے تو اور جواب آجائے گا ایک دوسرا مضمون چلائیں گے تو اور جواب آجائے گا۔اس لئے قرآن کریم کی تفسیر کا معاملہ اور بیان تمثیلات کا مضمون بڑے گہرے مطالعہ کا متقاضی ہے اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی خاص راہ نمائی کے بغیر انسان پر یہ مضمون نہیں کھلتے خصوصاً ایسے مواقع کی سمجھ نہیں آتی۔جیسا کہ یہ ذوالقرنین والا واقعہ ہے۔جو بڑا الجھا ہوا نظر آ رہا ہے اس کی تفسیر کرنا انسان کے بس کی بات نہیں۔یہ اللہ کا فضل ہی ہے جو انسان کو روشنی عطا کرتا ہے۔حضرت مصلح موعود (اللہ آپ سے راضی ہو) نے اگر چہ تفسیر کبیر میں اس پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی ہے لیکن وہاں بھی تشنگی رہ جاتی ہے معلوم ہوتا ہے ابھی کچھ چیز میں بیان نہیں ہوئیں یا خدا نے کچھ چیزیں مخفی رکھی ہوئی ہیں اور ان کے ظاہر کرنے کا ابھی وقت نہیں آیا مگر رفتہ رفتہ خدا جب چاہے گا تو یہ مضمون واقعاتی لحاظ سے بھی کھلتے چلے جائیں گے۔نعرہ بازی کو چھوڑ دیں پس ہمیں اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرتے رہنا چاہیے کہ اللہ اپنے فضل سے ہمیں یہ توفیق عطا فرمائے کہ ان پیشگوئیوں کے جو اچھے پہلو ہیں ان کو پورا کرنے کا ہم ذریعہ بن جائیں۔خدا تعالیٰ خود ہی ہمیں اس کا موقع دے خود ہی اس کی توفیق عطا فرمائے اور خود ہی اس کی جزا بھی دے۔سب کچھ اسی نے کرنا ہے۔ہماری