مشعل راہ جلد سوم — Page 172
مشعل راه جلد سوم 172 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی سارے مذاہب کا مطالعہ امر محال میہ اس وقت دنیا کا حال ہے۔اور حقیقت یہی ہے کہ بالکل یہی حال ہے۔یہاں نجی میں اس تاوے یونی جزیرہ میں پیدا ہونے والا انسان یہ طاقت ہی نہیں رکھتا کہ ساری دنیا کی زبانیں سمجھے، ساری دنیا کے مذاہب کا مطالعہ کرے کہ خدا کہاں ہے۔آپ کی تو نسلیں گزر جائیں گی۔ایک کے بعد دوسری نسل پیدا ہو اور وہ بھی تحقیق کرے تب بھی ساری دنیا کے مذاہب کی زبانیں پڑھنا، ان کا مطالعہ کرنا ، پھر یہ مقابلہ کرنا کہ کون سچا ہے کون جھوٹا ہے۔کس کے پاس دلیل ہے کس کے پاس نہیں ہے۔یہ ناممکن ہے۔خدا سے ملنے کا ڈھنگ بعض لوگ کہتے ہیں کہ اس کا بہت آسان جواب ہے اور وہ یہ ہے کہ جس مذہب کی بھی تم پیروی کرو گے آخر خدا تک پہنچ جاؤ گے۔اس لئے کوئی فرق ہی نہیں پڑتا۔جہاں ہو وہیں بیٹھے رہو۔جو چاہو کسی مذہب کے مطابق زندگی اختیار کر لو تم اپنے خدا سے مل جاؤ گے۔یہ بڑا آسان جواب ہے اور سب کو خوشی ہوگی کہ اب کسی تحقیق کی ضرورت نہیں رہی۔جس جگہ ہم پیدا ہوئے وہیں بیٹھے رہیں کافی ہے۔ہمیں خدامل جائے گا۔یہ آسان تو ہے لیکن معقول جواب نہیں ہے، بالکل معقول جواب نہیں۔کیونکہ ہر چیز ہر جگہ اس لئے نہیں مل سکتی کہ ہر چیز کا اک نہ اک نشان ہوتا ہے۔مثلاً کسی جگہ زمین میں سونا ہے تو وہ سونا اپنا اثر ظاہر کرتا ہے تبھی لوگوں کو پتہ لگتا ہے کہ یہاں سونا ہوگا۔پھر وہ زمین کھودتے ہیں۔کہیں کوئی پھول کھلا ہو اس کی خوشبو سے آپ معلوم کر لیتے ہیں کہ یہاں پھول ہے۔اگر کہیں کسی اور دھات کا مادہ پایا جا تا ہے۔مثلاً کہیں تانبا ہے، کہیں ہیرے ہیں تو سائنسدان معلوم کر لیتے ہیں۔کیونکہ ان کو علم ہوتا ہے کہ ان دھاتوں کی یہ یہ نشانیاں ہیں اور وہ سطح زمین پر ظاہر ہو جاتی ہیں۔ورنہ یہ کہنا کہ جس جگہ زمین کھو دو گے سونامل جائے گا، جہاں کھو دو گے تانبامل جائے گا۔یہ ہے تو بڑا آسان طریقہ لیکن اس طرح ساری عمر کھودتے رہیں گے ملے گا کچھ نہیں۔کیونکہ ملنے کے لئے طریقہ اور ڈھنگ ہونا چاہیے۔اسی طرح خدا کی علامتیں بھی ہر جگہ ملنی چاہئیں اور جب تک یہ معلوم نہیں کریں گے کہ خدا سے ملنے کا ڈھنگ کیا ہے اس وقت تک آپ کو کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔آپ کی کوششیں بے کار جائیں گی۔