مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 122 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 122

مشعل راه جلد سوم 122 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی علم کو جو زائد وقت ملتا ہے اس میں وہ یہ مشغلہ رکھ لے کہ کوئی زبان سیکھنی ہے۔اس سے اس کو Relaxation یعنی تفریح بھی ہوگی۔کیونکہ دلچسپی کو حاصل کرنے یا بوریت کو دور کرنے کا جو Phenomenon ہے وہ صرف یہ ہے کہ انسان تبدیلی چاہتا ہے کام سے۔کام میں تبدیلی ہو تب بھی آدمی Relaxed یعنی سکون حاصل کر لیتا ہے چنانچہ انتہائی پریشر کے وقت جب چرچل نے Relaxed کرنا ہوتا تھا تو وہ ترکھان والا کوئی کام شروع کر دیتا تھا اور اگر ترکھان کام کر رہا ہو اور وہ تھک جائے تو وہ تو خیر اس وقت جرنیل نہیں بن سکتا۔لیکن بہر حال اگر کوئی اور کام کر لے گا تو اس میں دلچسپی پیدا ہو جائے گی۔تو تنوع جرنیل بن بہرحال اگر کرلے تو اسمیں پیدا۔تو میں دلچسپی ہے۔تبدیلی میں دلچسپی ہے یہ بھی آپ کی ایک علمی تبدیلی ہو جائے گی۔آپ ایک نئی زبان سیکھنے لگ جائیں گے۔اس موضوع پر ابھی میاں احمد ( محترم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب ایم۔اے) سے باتیں ہورہی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ Russia میں زبان پر ریسرچ ہوئی۔وہ بعض زبانیں بعض طریقوں سے جلدی سکھا دیتے ہیں۔میں نے ان سے کہا ہے کہ ساری دنیا سے Data ( کوائف ) اکٹھا کریں۔زبان سیکھنے کے نئے طریقے اصل بات یہ ہے کہ زبان پر نئی نئی ریسرچ بہت سے ملکوں میں ہو رہی ہے اور اس کے متعلق مختلف ذرائع اختیار کئے جا رہے ہیں۔مثلاً بنیادی طور پر یہ بات ہے کہ ترجمے کی بجائے براہ راست زبان سیکھی جائے۔اس کے لئے شروع میں تصویری زبان میں بغیر ترجمے کے کتابیں آگئی تھیں۔فرنچ میں ، اٹیلین وغیرہ ہر زبان میں یہ کتابیں ملتی ہیں۔تصویر ہوتی ہے اور اس میں اشارہ ہوتا ہے کہ یہ فلاں چیز ہے۔یہ فلاں چیز ہے۔آہستہ آہستہ انسان نظری طور پر وہی پڑھنے لگتا ہے جس طرح بچہ سیکھتا ہے اسی طرح وہ سیکھتا ہے البتہ اس میں تلفظ کی کمزوری آجاتی ہے کیونکہ اچھا تلفظ آہی نہیں سکتا جب تک کہ انسان خود نہ سنے۔اب Video System آگئے ہیں۔ان کے ذریعے یہ مسئلہ بھی حل ہو گیا ہے اگر تحقیق کی جائے تو بہت سی ایسی وڈیو ریکارڈنگ مل سکتی ہیں جن میں ایک فریچ ٹیچر صحیح تلفظ کے ساتھ اور آہستہ آہستہ فریج پڑھا رہی ہے اور ساتھ تصویریں بھی آرہی ہیں اور وہ اشاروں سے بتا رہی ہے۔اس طریق سے زبان آجاتی ہے۔انسانی ذہن کی مختلف کیفیتیں پھر سائیکالوجی کی طرف سے مختلف ممالک میں جوریسر چ یعنی تحقیقات ہو رہی ہیں اس میں کئی تجربے