مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 112 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 112

112 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ مشعل راه جلد سوم Reasoning کا Threshold بہت بلند کریں۔اپنے دل کو مطمئن کرنے کے لئے معیار اونچا کریں۔یعنی چھوٹی سی بات جس کی طرف آپ کا ذہن منتقل ہوتا ہے اس پر فورا مطمئن نہ ہو جایا کریں کہ ضرور ٹھیک ہوگا۔سب سے بڑی Criticism یعنی تنقید اپنے اوپر ہونی چاہیے۔جب آپ سمجھ لیں کہ میرا دل واقعہ مطمئن ہو چکا ہے خواہ شروع میں وہ معاندانہ طریق اختیار کر رہا تھا کہ میں نے مطمئن نہیں ہونا ، لگا لوزور۔جب اس پر فتح پائیں ، اس کو مطمئن کریں، دلائل سے قائل کر لیں۔پھر آپ اس بات کے اہل ہوں گے کہ غیروں سے مخاطب ہوں اور ان کو بھی قائل کریں۔اگر اپنا Thershold چھوٹا کر لیں گے۔چھوٹی سی بات پر راضی ہو جائیں گے تو دنیا آپ پر ہنسے گی۔اس سے زیادہ کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔آپ پر ہنسنے کا تو کوئی نقصان نہیں مگر احمدیت پر دنیا ہنسے گی۔اسلام پر ہنسے گی کہ یہ اچھے سائنسدان ہیں کہ چھوٹی چھوٹی جاہلوں والی باتیں کرتے ہیں۔دنیا کو منوا نہیں سکتے اور سمجھتے ہیں کہ بہت بڑا تیر مارلیا۔پس اس وقت تو آپ نے خدمت دین کی خاطر ایک پریکٹس کرنی ہے۔پھر جو ماحصل ہے اسے پیپرز میں تبدیل کریں۔اس کو دینی اور سائنسی احمدی علماء کے سامنے پیش کریں تا کہ وہ اس کو درست کریں۔اگر کوئی خیالات کی غلطی ہے اور اگر اچھے خیالات ہیں تو وہ آپ کو یقین دلائیں کہ ہاں آگے بڑھو۔اس میدان میں اور زیادہ فتوحات حاصل کرو۔اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے اور احمدی طالب علم کو عظمت کا وہ مقام عطا فرمائے جس کے لئے وہ پیدا کیا (روزنامه الفضل 4 مئی 1983ء) گیا ہے۔