مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 110 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 110

110 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ مشعل راه جلد سوم سب باتوں پر غور کرنے کے بعد Blind Evolution کے خلاف ایک حسابی نظریہ پیش کیا ہے اس نے کہا اگر Blind Evolution کو مانا جائے تو ریاضی کے فارمولا کے ساتھ یہ شکل بنتی ہے یعنی Blind Evolution سے مراد یہ ہے کہ اتفاقاً کیمیکل Changes پیدا ہورہی ہیں ہزار قسم کی اور اتفاقا نئے کیریکٹر پیدا ہور ہے ہوں بعض Cells کے اندر۔ان میں سے ۹۹۹ مر جائیں کیونکہ وہ زندہ رہنے کے لائق نہیں۔ایک باقی رہے اور پھر اس ایک کے بعد آگے ہزار پیدا ہوں۔پھر ان میں سے ایک اگلاDirectional ہو اگلے Step کا۔وہ باقی رہے، سارے اور باقی ختم ہو جائیں۔یہ ہے Blind Evolution یعنی اتفاقاً کوئی واقعہ ہو جائے۔ارتقاء کے اتفاقی ہونے کے خلاف ایک مثال اسMathematician سائنسدان نے اس کا نفرنس میں حساب کا با قاعدہ ایک فارمولا پیش کیا۔اس نے کہا۔میں نے جب Evolution کے Steps دیکھے اور Generally Speaking اس تھیوری کو اس پر Apply کیا تو یہ شکل بنتی ہے کہ اگر ہزاروں صفحے کی بڑی جلدوں پر مشتمل ۲۵ کتابیں ہوں اور ان میں سے اول سے لے کر آخر تک نہایت ہی معقول، با معنی اور باربط مضامین چل رہے ہوں اور تھیوری یہ پیش کی جائے کہ یہ کتاب اس طرح بنی تھی کہ ایک آدمی نے جس طرح وہ ”گیٹیاں پھینکتے ہیں جن پر حرف لکھے ہوئے ہیں۔ایک، دو، تین ، چار، پانچ اسی طرح وہ Dicc یعنی پانسہ پھینکا ہو اور اس میں سے حرف نکل آئیں تو ایک حرف اتفاقاوہ ایک جگہ لکھ دے۔پھر دوسری دفعہ حرف نکالے تو وہ دوسری جگہ لکھ دے۔تیسری دفعہ حرف نکالے تو تیسری جگہ لکھ دے اور ایسا ہی کرتا چلا جائے یہاں تک کہ اتفاقاً ایک بامعنی لفظ بن جائے۔پھر وہ اگلے لفظ کے لئے یہی کوشش کرے اور پھر نہ صرف یہ کہ بامعنی لفظ بنے بلکہ اس سے اگلے قدم کا با معنی لفظ ملے اور اگر وہاں Verb چاہیے تو Verb بن جائے اور ایسا Verb جو بامعنی ہو اور جو اس کے ساتھ جوڑ کھا تا ہو اور اسی طرح پھر وہ فقرہ بنائے اور فقرہ بنا کر پھر اگلے حرف چنے اور پھر آگے فقرہ پر فقرہ بناتا چلا جائے۔یہاں تک کہ ہزار ہا صفحے کی بڑی بڑی جلدوں کی نہایت معقول سائنٹیفک اور بامعنی فلسفیانہ مضامین پر مشتمل ۲۵ کتابیں لکھی جائیں۔وہ کہتا ہے اگر حساب کی رُو سے یہ ممکن ہے تو پھر Blind Evolution بھی ممکن ہے۔ورنہ اس کی کوئی شکل اب ہمیں نظر نہیں آرہی۔