مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 543 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 543

543 فرموده ۱۹۸۱ء دد د و مشعل راه جلد دوم ہیں۔اگر نہیں چڑھے تو چڑھ جائیں گے۔پھر وہ کارڈز پر چڑھ جائیں گے۔پھر کمپیوٹر (Computer) انشاء الله اللہ توفیق دے گا خرید لیں گے۔کمپیوٹر کے بھیجے کے اندر ان کو داخل کر دیا جائے گا۔دماغ میں کمپیوٹر کے۔اور جماعت۔خدا کی یہ جماعت۔خدا کے فضل سے اللہ کے نام کو بلند کرنے کے لئے اور محمد ہی کی عظمت کو اس دنیا میں قائم کرنے کے لئے اس عمر سے تمہارا جائزہ لیتی رہے گی۔اور جہاں کہیں تمہیں دیکھے گی کہ کوئی تمہیں تکلیف ہوگئی ہے تو کمپیوٹر بتائے گا۔وہ ہر سال تمہاری تعلیم کا نتیجہ بتائے گا۔تو جماعت کوشش کرے گی ساری جماعت مل کئے دعا اور تدبیر کے ساتھ کہ تمہیں گرنے نہ دے بلکہ سہارا دے کر آگے ہی آگے لے جائے۔جو دوست سمجھدار ہیں اور ابھی احمدی نہیں۔ان کے سامنے جب یہ چیز آتی ہے تو وہ کہتے ہیں۔پھر ہم کیوں نہیں کرتے۔میں تو کہتا ہوں ”ہم بھی کریں“۔یعنی ان کی طرف سے کہتا ہوں۔کون کہتا ہے نہ کرو علم کی تحقیق میں تو مقابلہ جو ہے وہ تازیانہ ہے۔کوڑا ہے۔جو طالب علم کو محقق کو لگتا ہے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی دوڑ میں اور جب تک کوئی مقابلے میں نہ ہوگا ایک دوسرے سے آگے بڑھنے اور مسابقت کی روح کیسے پیدا ہوگی۔اس واسطے ہم کہتے ہیں ساری دنیا آکے علم کے میدان میں احمدی بچوں اور نو جوانوں سے مقابلہ کرے۔اور ہم دعا کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری دعاؤں کو سنے گا۔احمدی بچے اور نو جوان اور محققین احمدی جو ہیں، دنیا کے ہر ملک کے ذہین تر بچوں سے آگے نکلیں گے۔انشاء اللہ ابھی میرے اس سفر کے دوران ایک احمدی بچے نے انگلستان میں بارہ سال سے جو ایک ریکارڈ قائم تھا۔قانون کے میدان میں۔اس علم قانون کے میدان میں ایک کسی انگریز کا ریکارڈ یعنی اتنے نمبر لئے تھے کہ اس کے بعد پچھلے بارہ سال میں کسی نے اس سے زیادہ نمبر نہیں لئے اور پھر اب بارہ سال کے بعد ایک احمدی نے وہ ریکارڈ توڑ دیا اور اس سے آگے نکل گیا۔تو خدا آج تمہیں دینے کے لئے تیار ہے۔خدا کرے کہ تم اس سے لینے کے لئے تیار ہو جاؤ اور خدا کرے کہ میری یہ دعا قبول ہو جائے۔آمین (بحوالہ ماہنامہ تشحید الا ذبان ربوہ جنوری ۱۹۸۱ صفحه ۵ تا صفحه ۸)