مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 542 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 542

د مشعل راه جلد دوم فرموده ۱۹۸۱ء 542 حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی نے سالانہ اجتماع مجلس اطفال الاحد یہ مرکز یہ منعقدہ ۱۸ نومبر ۱۹۸۰ء میں جو خطاب فرمایا اس کا متن پیش خدمت ہے۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:- زمانہ بڑی تیزی کے ساتھ بدل رہا ہے اور وہ لوگ جو د نیوی علوم میں بہت آگے نکل چکے ہیں، اسلام کی طرف واپس آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اور تم سے جب تم بڑے ہو جاؤ گے وہ اسلام کے متعلق باتیں پوچھیں گے۔اس لئے میں نے اپنے بچوں کے لئے ایک تعلیمی منصو بہ بنایا ہے۔جس کی بنیاد اس بات پر ہے کہ کوئی احمدی بچہ دوسرے سے پیچھے نہ رہے گا بلکہ آگے بڑھے گا۔انشاء اللہ تعلیمی منصوبه اور ہزاروں ہزاروں ہزاروں ایم ایس سی۔ایم اے۔پی ایچ ڈی وغیرہ دوسرے علوم کے میدانوں میں اول دوم سوم چهارم، پنجم صف اول میں آنے والے احمدی چاہئیں۔اس لئے جن کو تم میں سے اللہ تعالیٰ نے ذہن دیئے ہیں اور آگے نکلنے کی طاقت عطا کی ہے۔انہیں ضرور آگے نکلنا چاہیئے اور اپنی زندگیوں کو برباد نہیں کرنا چاہیئے۔اس کے لئے جو منصوبہ ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ ہر وہ بچہ جو آگے بڑھ سکتا ہے لیکن اپنے خاندان کے حالات کے نتیجہ میں وہ آگے نہیں بڑھ سکتا یا اپنے علاقہ کے حالات کے نتیجہ میں وہ آگے نہیں بڑھ سکتا اس کو جماعت سنبھالے اور گی اور سہارا دے گی۔دعاؤں کے ساتھ بھی اور مالی وسائل کے ساتھ بھی۔اور اللہ تعالیٰ فضل کرے گا اور کوئی بھی وہ بچہ جو آگے بڑھنے کی قابلیت رکھتا ہے اور عزم اور شوق رکھتا ہے وہ ایسا نہیں رہے گا جس کا شوق پورا نہ ہو اور وہ آگے نہ بڑھ سکے۔اطفال یہ عہد کریں تم جو چھوٹے اطفال یہاں ہو اس وقت عہد کرو کہ ہم نے کسی سے پیچھے نہیں رہنا علم میں۔اور جو نتیجے نکلیں تمہارے پہلی کا۔دوسری کا ( پہلی والے تو تم یہاں نہیں ہو گے لیکن وہاں تک میرا پیغام پہنچا دینا )۔تیسری جماعت کا۔چوتھی کا۔پانچویں کا۔چھٹی کا۔ساتویں کا۔آٹھویں مڈل کا۔وظائف کا امتحان بھی ہوتا ہے۔اس میں جاؤ سارے وظائف لے لو اور نویں دسویں کا اور گیارہویں بارہویں، تیرہویں، چودھویں، پندرہویں، سولہویں اور پھر پی ایچ ڈی وغیرہ۔ہر جگہ آگے بڑھتے چلے جاؤ اور تمہارے نام ہم نے لکھے ہیں اور پھر رجسٹروں پر چڑھ گئے