مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 528 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 528

دد شعل راه جلد دوم فرموده ۱۹۷۹ء 528 جماعت احمدیہ کا مشن ہاؤس اور خدا کا گھر مسجد بنائی جاسکتی ہے۔الحمد للہ اب سوائے دو ایک جگہ کے جہاں کوشش ہو رہی ہے یورپ کے ہر ملک میں خدا کے نام کو بلند کرنے کیلئے اور حمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کو پھیلانے کیلئے مشن ہاؤس اور مساجد بن چکی ہیں۔یہ جماعت مرنے کے لئے نہیں زندہ کرنے کے لئے قائم کی گئی ہے ہمارے پاس وہ الفاظ نہیں جن سے ہم اپنے رب کریم کا شکر ادا کر سکیں۔دنیا نے کہا تھا کہ ہم اس جماعت کو اپنے پاؤں تلے روند دیں گے۔خدا کے فعل نے ثابت کیا کہ یہ جماعت مرنے کیلئے نہیں زندہ کرنے کیلئے قائم کی گئی ہے۔قرآن کریم کے تراجم اور قرآن کریم کی تفسیر کے کثرت سے شائع کرنے کا انتظام ہورہا ہے۔اس منصوبہ کی ابتداء ہو چکی ہے کہ امریکہ میں ایک ملین ( دس لاکھ ) قرآن کریم کے مترجم نسخے شائع کئے جائیں۔تجربہ ایک ایک بڑے چھاپہ خانے نے ہیں ہزار نسخے طبع کرنے شروع کئے ہیں اور امید ہے کہ نومبر کے مہینے میں یہ ۲۰ ہزار نسخے وہ طبع کر کے ہمیں دے دیں گے۔اس کے چند صفحات نمونہ کے طور پر ہمارے پاس پہنچ چکے ہیں۔طباعت کا معیار بہت اچھا ہے اور بڑے سستے داموں وہ اسے طبع کر رہے ہیں۔یہ ۲ ہزار نسخے سارے امریکہ میں پھیلا کے مزید آرڈر لئے جائیں گے وہاں تھوک فروش ایسے ہیں جو کہتے ہیں ہمیں کئی لاکھ نسخے دے دو لیکن وہ نمونہ مانگتے تھے۔نمونہ تیار ہوگیا اور روک دور ہوگئی۔راہ ہموار ہوگئی اور خدا تعالی کے فضل پر ہم امید رکھتے ہیں کہ اگلے چند سالوں کے اندر لاکھوں کی تعداد میں قرآن کریم امریکہ کے ملک میں تقسیم ہو جائے گا۔اسی طرح سوئٹزرلینڈ اور جرمنی میں دو جگہ تقاریر (مذاکرہ) کا انتظام کیا گیا۔جس میں ان ممالک کے حالات کے لحاظ سے کثرت سے لوگ شامل ہوئے اور اسلام کی تعلیم سننے کی طرف عوام کو توجہ پیدا ہورہی ہے اور ان کے عوام کو اسلام کی تعلیم سنانے کے لئے ہمیں تیاری کرنی چاہیئے جس کے لئے ہمیں مذہبی تعلیم یافتہ نو جوانوں کی ضرورت ہے۔اس کے لئے جامعہ احمدیہ میں پڑھنا ضروری نہیں۔ہر احمدی جوان کو زیادہ سے زیادہ توجہ کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کا مطالعہ کرنا چاہئے۔انگریزی دان طبقہ کیلئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباسات کا انگریزی ترجمہ نہایت اچھی شکل میں بلند پایہ طباعت اور عمدہ کاغذ پر کتابی شکل میں شائع ہونا شروع ہو گیا ہے اور یہ ایک ایسی چیز ہے کہ جسے پڑھ کر ہر پڑھنے والا اسلام کے حسن اور اسلام کے دلائل کی جو تاثیر ہے اس کا قائل ہو جاتا ہے۔پس ہمیں خود بھی پڑھنا چاہئے اور اپنے واقفوں کو بھی پڑھانا چاہئے۔خصوصاً غیر مسلم واقفین کو ، واقف کار دوستوں کو۔یہ جو بارش ہورہی ہے رحمت کی تم میں سے کوئی شخص یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ اس کے قطروں کو تم گن سکتے ہو۔مگر خدا کے فضلوں کی ہم پر جو بارش ہورہی ہے وہ اس سے بھی زیادہ ہیں۔