مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 527 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 527

527 فرموده ۱۹۷۹ء د و مشعل راه جلد دوم دد سید نا حضرت خلیفہ امسح الثالث نے ۲۱ اکتوبر۱۹۷۹ءکوخدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع سے جو اختتامی خطاب فرمایا تھا اس کا مکمل متن پیش خدمت ہے۔تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔رَضِيْنَا بِاللهِ رَبًّا۔ہما ر رب کریم بڑا ہی دیا لو ہے۔آسمانوں اور زمین کو ہمارے لئے اس نے اپنی نعماء سے بھر دیا ہے ہر مادی چیز جس کی ہمیں ضرورت تھی ہماری فطرت کو ہمارے جسموں کو ، ہماری روح کو ، اس کے قرب میں آسمانوں تک پہنچنے کیلئے وہ سب کچھ اس نے ہمارے لئے آسمانوں اور زمین میں مہیا کر دیا اور اس نے ہمیں وہ سب طاقتیں عطا کیں جن کے حسن کا ہر پہلو سے پیارا ہے۔اور جس کے ہر پہلو کو حسین بنانا ہمارا کام ہے ہماری ہدایت کے لئیے اس نے اپنے فضل سے رحمتہ للعالمین کو ہمارا ہادی اور رہبر بنا کر بھیجا جو ایک کامل اور مکمل تعلیم لے کر آئے۔جس تعلیم نے ہمارے وجود کے درخت کی ہر شاخ کو بار آور کیا اور جس نے ہماری روح کو اللہ کے نور سے منور کیا۔اس رہبر سے، اس ہادی سے بھی ہم خوش ہیں۔وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا۔ہم راضی ہیں محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جنہوں نے ہمارے سامنے ایک کامل اور حسین تر اسوہ پیش کیا۔اور ہمارے لئے اس بات کو ممکن بنا دیا کہ ہم میں سے ہر ایک شخص اپنی اپنی استعداد کے دائرہ میں انتہائی رفعتوں کو حاصل کر سکے جس نے بنی نوع انسانی سے اس قدر پیار کیا کہ اس کے لئے خدا کے حضور کچھ اس طرح دعائیں مانگیں کہ وہ قبول ہوئیں۔اور نوع انسانی کو یہ وعدہ دیا گیا۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں سب کے سب انسان خدائے واحد و یگانہ کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں گے اور خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کریں گے جن کے دل خدا تعالیٰ کی حمد سے ہمیشہ معمور رہیں گے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پیار جن کے سینوں میں موجزن رہے گا۔یہ وعدہ جو دیا گیا تھا اس وعدہ کے پورا ہونے کا زمانہ آ گیا ہے اور خدا تعالیٰ کی تدبیر اور تقدیر حرکت میں ہے۔اور دنیا کے گوشے گوشے میں انقلابی تبدیلیاں پیدا ہورہی ہیں۔اس انقلاب عظیم نے جماعت احمدیہ کو جو ایک غریب جماعت، جو ایک دھتکاری ہوئی جماعت، جو ایک بے بس جماعت اور سیاست سے جو محروم جماعت ہے۔اسے زمین سے اٹھا کر آسمانوں تک پہنچا دیا۔اور ہر آن خدا تعالیٰ کے فضل بارش کی طرح نازل ہورہے ہیں۔اس کی رحمت کے دوتازہ نمونے یہ ہیں کہ جماعتہائے احمد یہ یورپ اور انگلستان کو اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق دی کہ ایک بڑی جائیداد انہوں نے اشاعت اسلام کے لئے ناروے میں خرید لی ہے الحمد للہ اور یہ بھی توفیق انہیں دی کہ چین کے ملک میں جو Catholiaism کا گھر ہے۔ایک زمین خریدی گئی ہے اور اس زمین کے متعلق وہاں کی لوکل باڈی نے اور حکومت نے بھی لکھ کر یہ اجازت دی ہے کہ وہاں