مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 508
د مشعل راه جلد دوم فرموده ۱۹۷۹ء 508 خطبه جمعه فرموده ۱۴۰ ستمبر۱۹۷۹ء بمقام مسجد اقصی ربوه تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:- دوست جانتے ہیں کہ کئی دفعہ دو ایک سال ہوئے مجھے (Heat Stroke) لو لگنے کا عارضہ ہو چکا ہے۔اور جسے اس طرح گرمی بیماری کی شکل پیدا کر دے وہ گرمی سے ہمیشہ ہی تکلیف اٹھاتا ہے۔گرمی بیماری بن جاتی ہے۔آج بھی بجلی ہم سے روٹھی ہوئی ہے اور گرمی بھی ہے میں مختصراً آپ سے کچھ کہوں گا۔ہر جماعت کی نمائندگی لازمی جو بات میں کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ اگلے ماہ ۱۹ ۲۰ ۲۱ کو خدام الاحمدیہ کا اجتماع ہو رہا ہے اور اس۔ایک ہفتہ بعد انصار اللہ کے اجتماع کی تاریخیں مقرر ہیں۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر طرح خیر رکھے اور خیر سے یہ اجتماعات منعقد ہوں۔پہلے بھی میں نے توجہ دلائی ہے کہ دکر کے ماتحت۔اس وقت بھی میں جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں خدام الاحمدیہ کی عمر کی نمائندگی ہر جماعت سے ہونی چاہیے۔خدام الاحمدیہ کے اجتماع سوائے چند تنزل کے سالوں کے ہمیشہ ہی پہلے سے بڑھ چڑھ کر تعداد کے ساتھ منعقد ہوتے ہیں۔لیکن میرے دل میں یہ خواہش ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ جماعتی تربیت کیلئے یہ ضروری ہے کہ خدام وانصار کے اجتماع میں جماعت ہائے احمد یہ پاکستان کی تمام جماعتیں شمولیت اختیار کریں۔یہ درست ہے کہ بعض جماعتیں بڑی ہیں اور بعض تعداد میں بڑی ہی مختصر۔بعض دفعہ دو چار گھرانوں پر مشتمل ایک جماعت ہوتی ہے۔یہ بھی درست ہے کہ بعض جماعتیں فعال ہیں۔تندہی سے اپنے دینی فرائض انجام دینے والی ہیں اور بعض سست ہیں اور ان کی اصلاح کی ضرورت ہے۔یہ بھی صحیح ہے کہ بعض اضلاع کے امراء اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے اور وقت خرچ کرتے اور توجہ سے کام لیتے ہوئے کوشش کرتے ہیں کہ جو ان کی ذمہ داریاں ہیں وہ پوری طرح ادا کریں اور بعض اضلاع کے امراء نسبتا سست ، پوستی اور کمزوری دکھانے والے ہیں۔یہ بھی درست ہے کہ ہمارے بعض مربی صاحبان کو اللہ تعالیٰ ایثار کے ساتھ اور محبت و پیار کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کی تو فیق عطا کرتا ہے اور وہ جماعت کیلئے ایک نمونہ بنتے اور حقیقی معنی میں قائد ہوتے ہیں اور اپنے پیچھے دوسروں کو نیکی کی راہوں پر چلاتے ہیں۔لیکن ہمارے بعض مربی ایسے بھی ہیں جو اپنے کام کی طرف توجہ نہیں دیتے۔جن کے دلوں میں خدا تعالیٰ کی محبت اور نبی کریم ﷺ کے مشن کے ساتھ پیار اس طرح نہیں جس طرح آگ بھڑک رہی ہو اور بے چین کر دینے والی ہو اور اس کے نتیجہ میں وہ علاقے جن میں کام کر رہے ہوتے