مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 415 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 415

فرموده ۱۹۷۳ء 415 د دمشعل را نعل راه جلد دوم موٹی ، جو اُس کی شکل ہوتی ہے پھیلتا ہے اور اس کی اپنی شاخیں نکلتی ہیں اور وہ خوبصورتی کا باعث بنتا ہے۔تنا بلند ہوتا ہے، کچھ اور شاخیں نکالتا ہے۔اسی طرح اپنی زندگی کے دور کو پورا کرتا ہے۔اور مجلس خدام الاحمدیہ کی زندگی قیامت تک کے لئے ممتد ہے کیونکہ اس تنظیم کا تعلق نبی اکرم ﷺ کے اس مہدی کی جماعت کے ساتھ ہے جس کے متعلق یہ بشارت دی گئی ہے کہ قیامت تک کی ذمہ واریاں اس کی جماعت پر ڈالی جائیں گی۔قیامت تک وہ ذمہ داریاں جن کا تعلق اصولاً بھی اور تفصیلا بھی امت محمدیہ سے اور اسلام سے ہوگا۔چونکہ جماعت احمدیہ کی زندگی قیامت تک ممتد ہے اس لئے جماعت احمدیہ کی تمام ذیلی تنظیموں کی زندگی بھی قیامت تک ممتد ہے۔اور ہر دور جس میں سے بنیادنی تنظیم، اصلی تنظیم یعنی جماعتی تنظیم یا اس کی ذیلی تنظیمیں جس میں سے گزریں ہر دور میں پہلی خوبصورتی اور حسن اور جمال کو محفوظ رکھنا اور اس میں زیادتی کرتے چلے جانا یہ فرض بن جاتا ہے ان لوگوں کا جن کے ہاتھ میں اس کی قیادت دی جاتی ہے۔ہم کہیں ٹھہر نہیں سکتے کیونکہ ٹھہر ناموت کے مترادف ہے۔یہ ایک بنیادی اصول ہے زندگی کا۔جب زندگی ٹھہر جاتی ہے تو بالکل موت واقع ہو جاتی ہے۔اس لئے ہر نئے آنے والے صدر پر پہلے سے زیادہ ذمہ واریاں عائد ہوتی ہیں کیونکہ اس سے پہلے کے صدر نے دو سال پہلے سے قبل کی حالت کو قائم رکھ کے آگے بڑھنا ہے۔اور اس صدر نے اس وقت کے لحاظ سے پہلے کی حالت جس میں مزید دو سال کی کیفیت شامل ہوگئی اسے قائم رکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔کام میں وسعت پیدا ہوتی ہے۔نئی ہدایات مرکز ہدایت یعنی خلافت سے جاری ہوتی ہیں۔نئی ذمہ داریاں نئے حالات کے مطابق ڈالی جاتی ہیں۔پرانی روایات کو قائم بھی رکھنا ہوتا ہے اور نئی ضرورتوں کے حصول کے لئے اور نئے مسائل کے سمجھانے کے لئے نئی کوشش نئے عزم کے ساتھ بھی کی جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ عزیز بھائی اور بچے حمید اللہ صاحب کو جو انہوں نے جماعت کے لئے کیا جس رنگ میں ذمہ داریوں کو نبھا یا اس پر انہیں احسن جزاء دے اور انہیں بھی توفیق دے کہ مزید جوذ مہ داریاں اور دوسرے شعبوں کی جس رنگ میں بھی ان کے کندھوں پہ پڑیں آخر وقت تک انہیں وہ اسی طرح خوش اسلوبی سے نبھاتے چلے جائیں اورا دا کرتے چلے جائیں اور جو ان کی جگہ لے رہے ہیں خدا انہیں بھی ہر وقت چوکس رہ کر ہمت اور عزم کے ساتھ تندہی کے ساتھ ، فراست کے ساتھ ، تقوی اور طہارت کے ساتھ مجلس خدام الاحمدیہ کو آگے سے آگے لے جانے کی توفیق عطا کرے۔(ماہنامہ خالد دسمبر ۱۹۷۳ء)