مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 413 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 413

دومشعل راه جلد دوم فرموده ۱۹۷۳ء 413 الأعلون کی رو سے تم ہی اعلیٰ یعنی غالب ہو گے تمہیں دنیا کی کوئی طاقت مغلوب نہیں کر سکے گی مگر ایک شرط ہے۔ان کنتم مومنین۔تم اپنے ایمان کے تقاضوں کو پورا کرتے اور خدا تعالیٰ کی رحمتوں سے اپنی جھولیاں بھرتے چلے جانا۔اب میں آخر میں یہ اعلان بھی کر دینا چاہتا ہوں کہ آپ نے اپنی مجلس شوری میں آئندہ دو سال کے لئے صدر مجلس خدام الاحمدیہ کے متعلق اپنی آراء کا اظہار کیا۔مکرم ابوالعطاء صاحب ( جن کو میں اپنی طرف سے انتخاب کرانے کے لئے نمائندہ بنا کر بھیجا تھا) کی رپورٹ کے مطابق مکرم مرزا غلام احمد صاحب ایم۔اے کو ۴ ۴۷ ووٹ ملے ہیں اور مکرم لیق احمد طاہر کو ۴۷۸ ووٹ ملے ہیں اور مکرم عطاء المجیب راشد صاحب کو ۵۳۶ ووٹ ملے ہیں۔میں آپ کی رائے کے مطابق ہی فیصلہ دیتا ہوں اور عطاء المجیب صاحب کو آئندہ دو سال کے لئے خدام الاحمدیہ کا صدر منتخب کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ انہیں کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور خدام الاحمدیہ کوعملی میدان میں آگے سے آگے لے جانے کی طاقت بخشے۔نئے صدر کا اعلان اور جانے والے صدر کے لئے حضور کے تعریفی کلمات ہمارے چوہدری حمید اللہ صاحب نے بڑی محنت سے بڑی جانفشانی سے اور بڑے اخلاص سے کام کیا ہے اور جو نتائج نکلے ہیں ان کے لحاظ سے میں سمجھتا ہوں کہ بڑی دعاؤں کے ساتھ اور بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ انہوں نے اپنی ذمہ داریوں کو نبھایا ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں احسن جزا دے اور اللہ تعالیٰ بعد میں آنے والوں کو یہ سمجھے عطا کرے کہ ایک جگہ ٹھہر نا جماعت احمدیہ اور اس کی تنظیموں کی موت اور ہلاکت کے مترادف ہے۔ہمارا کوئی قدم نہ پیچھے ہٹنا چاہیئے نہ ایک جگہ کھڑا رہنا چاہیئے۔ہم آگے ہی آگے بڑھنے کے لئے پیدا ہوئے ہیں ایک جگہ ٹھہر نے کے لئے نہیں بنائے گئے۔اس لئے خدا کرے عطاء المجیب صاحب کو اور بعد میں آنے والے لوگوں کو بھی حقیقت سمجھ میں آ جائے اور وہ دن رات ایک کر کے مجلس کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے کی سعی بھی کریں اور خود دعا بھی کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کی سعی مشکور بنائے ان کی کوششوں میں برکت ڈالے اور کامیابی عطا فرمائے۔اب خدام کھڑے ہو کر اپنا عہد دہرائیں۔انصار بھی اس میں شامل ہو جائیں۔چنانچہ عہد دہرانے کے بعد حضور نے فرمایا) اب دعا ہو گی اور اس کے بعد آپ کو الوداع کہا جائیگا۔اللہ تعالیٰ آپ کو سفر و حضر میں اپنی حفظ و امان میں رکھے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے آپ کو یہاں کی برکات سے زیادہ سے زیادہ حصہ اپنے ساتھ لے جانے کی توفیق عطا فرمائے اور ان برکات سے استفادہ کرنے کی آپ کو ہمیشہ توفیق ملتی رہے۔اس عظیم مہم کے نتیجہ میں جس کا میں نے ذکر کیا ہے جو عظیم ذمہ داریاں آپ کے کندھوں پرڈالی گئ ہیں اللہتعالی آپ کے کندھوں کو اس قدر طاقت عطا فرمائے کہ آپ بشاشت کے ساتھ ان ذمہ داریوں کو اٹھا اور نباہ سکیں۔آؤ دعا کر لیں۔