مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 318
318 فرمود : ۱۹۷۲ء دد دو مشعل راه جلد د دوم گیسر Gases کی فیصدی قائم ہوئی۔ہماری اس ہوا میں جس میں ہم سانس لے رہے ہیں اگر آکسیجن ہوتی ہی نہ تو پھر زمین نے اشرف المخلوقات کی نوع کو قبول نہیں کرنا تھا۔دوسری خدمت وہ ہے جو انسان نے ایس یو نیورس اور اس عالمین سے لینی تھی۔یہ خدمت اس نے اپنی کوشش اپنے عمل اپنی سمجھ اور اپنی عقل سے لینی تھی۔ایک تو اس پیدائش نے اور اس خلق نے زمین کی تربیت کی کہ وہ انسان کو اشرف المخلوقات کے طور پر قبول کرے۔انسان اس میں زندہ رہ سکے اور ترقی کر سکے۔چنانچہ زمین کی ہر چیز نے یہ خدمت کردی دوسری قسم کا خدمت وہ خدمت ہے کہ مثلاً سورج سے خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ اپنے طور پر تم نے خدمت نہیں کرنی۔گو اس کی ایک خدمت یہ بھی ہے کہ جیسا کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ تیری ساری طاقتیں میرے انسان کے لئے ہیں اور تجھے انسان کا خادم بنایا گیا ہے۔لیکن دیکھ ! تیری یہ ساری طاقتیں انسان کی خدمت صرف اس وقت کریں گی جس وقت وہ خدمت لینا چاہے گا۔میں آپ کو اس کی ایک موٹی مثال دیتا ہوں۔سائنسدانوں نے ایک بیٹری بنائی ہے۔وہ مجھے بھی تحفہ دے گئے تھے۔یہ بیٹری بہت پہلے کی ایجاد ہے۔ہماری ملک نے بھی کچھ مسالے باہر سے منگوا کر وہ بیٹری بنائی ہے۔اس کو سورج کی شعاعوں سے چارج کرتے ہیں۔اب سورج کی شعاعوں کی یہ خدمت کہ وہ ہمارے لئے بیٹری چارج کریں جو رات کہ اندھیرے میں ہمارے کام آئے یہ اس نے اپنے طور پر نہیں کی جب تک کہ انسان نے اس سے یہ خدمت نہیں کی بیٹری چارج نہیں ہوئی۔پس بعض خدمت کے حصے ایسے ہیں جن کے متعلق اللہ تعالیٰ کا یہ منشاء ہے کہ جب تک انسان ان کی تربیت کر کے الہی قانون کے مطابق ان سے خدمت لینے کی کوشش نہ کرے اس وقت تک وہ بالکل خدمت نہیں کرتے۔اس کی اور بھی کئی مثالیں ہیں۔موٹر کار ہے جس میں سوار ہو کر میں یہاں آیا ہوں یا ریل گاڑی اور موٹر بسیں ہیں جین میں سوار ہو کر آپ ربوہ آئے ہیں۔کیا یہ موٹر کاریں۔ریل گاڑیاں اور موٹر بسیں وغیرہ سورج نے بنادی تھیں۔چاند نے آسمان سے بھیجیں تھیں یا ستاروں کے قافلے ہمارے لئے ان کو لے کر پہنچے تھے؟ تو یہ بھی مخلوق ہی ہے اور انسانی خدمت پر مامور ہے لیکن یہ عالمین کا ایک ایسا حصہ ہے جس نے اس وقت ہماری خدمت کی جب ہم نے اس سے خدمت لینی چاہی۔پانی ہماری زندگی کی ایک بنیادی ضرورت ہے۔ہم روز پانی پیتے ہیں۔پانی ہماری خدمت کر رہا ہے۔دس دن تک آپ کو پانی نہ ملے اس گرمی میں تو آپ مر جائیں۔بہت سارے تو اس کے بھی شاید پہلے مر جائیں۔تاہم پانی حاصل کرنے کے لئے آپ کو اس قسم کی محنت نہیں کرنی پڑتی لیکن کچھ محنت ضرور کرنی پڑتی ہے مثلاً جولوگ دریا کہ کنارے پر رہتے ہیں ان کو اتنی محنت کرنی پڑتی ہے کہ گلاس دریا میں ڈالا اور پانی بھر کر پی لیا۔اسی طرح نہر کے کنارے رہنے والے لوگوں کا حال ہے۔لیکن جہاں دریا اور نہریں نہیں وہاں کے لوگوں کو پانی کے لئے بند باندھنے پڑتے ہیں اور وہ بھی ایک قسم کی خدمت لینے کی شکل ہے۔لیکن چونکہ پانی ہماری زندگی کا ایک حصہ بن گیا ہے اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ آپ ہی آپ ہماری خدمت میں لگا ہوا ہے۔لیکن یہی