مسیح کشمیر میں — Page 63
63 پر حواریوں کے درمیان سے غائب ہو گئے۔حضرت مسیح سفر کرتے ہوئے بحیرہ مردار کے پاس پہنچ گئے تو لکھا ہے کہ کچھ عرصہ بعد وہاں آپ کی وفات ہوگئی اور وہیں دفن کر دیئے گئے۔بحیرہ مردار میں قبر مسیح کی حقیقت یہ اس مکتوب کا خلاصہ ہے مگر آخری جملے پڑھ کر قارئین حیران ہونگے کہ مسیح کو جس خاص مقصد کیلئے زندگی دی گئی تھی اسے پورا کئے بغیر وہ کس طرح مر گیا؟ کیا آپ کا سفر بحیرہ مردار پر ہی ختم ہونے والا تھا ؟ اس بارے میں گزارش ہے کہ یہ آخری حصہ جس میں مسیح کی وفات اور بحیرہ مردار پر دفن ہونے کا ذکر کیا گیا ہے یہ محض یہودیوں کے تعاقب سے انہیں بچانے کیلئے نقاد یمس اور یوسف کی ایک تدبیر معلوم ہوتی ہے۔تا کہ یہود مسیح کی قبر دیکھ کر انکی موت کا یقین کرلیں اور انکا تعاقب نہ کریں کیونکہ یہودیوں نے انکو دوبارہ گرفتار کر نے کیلئے جاسوس چھوڑے ہوئے تھے۔ایسینی فرقہ کے جن مخلص احباب نے شروع سے آپ کو بچانے کی مخفی تدبیریں کی تھیں۔انہوں نے پھر اسکے سر کو خفی رکھنے کی یہ تد بیر بھی کی تھی تا یہودیوں پر یہ ظاہر ہو کہ وہ وفات پاگئے اور بحیرہ مردار میں دفن کر دیے گئے۔اس مخفی تدبیر کے متعلق مکتوب یروشلم میں ہی ثبوت موجود ہے اور وہ یہ ہے کہ مسیح کی تدفین میں صرف دو آدمی یوسف ارمنیا اور نقاد یمس ہی شامل ہوتے ہیں اور ایسینی فرقہ کے بزرگوں کو بھی یہ پتہ نہیں لگتا کہ مسیح وفات پا گیا ہے تا کہ وہ اسکی تدفین میں شامل ہوں بلکہ جب ایسینی احباب ایک ضیافت میں شریک تھے اس وقت یوسف ارتیا اور نقاد یمس وہاں گئے اور ایسینیوں کے سردار کو اسکی موت کے راز سے آگاہ کر دیا۔اس طرح کہ بیان کے الفاظ ذوالوجوہ رکھے جو درحقیقت (CODE WORDS)’ کوڈ ورڈز“ تھے اور ایسینیوں کا سرداران الفاظ کے مفہوم کو پہلے سے جانتا تھا اور معلوم ہوتا ہے کہ خود اسی سردار نے مسیح کو مخفی ہجرت کرانے کا کام ان دو آدمیوں کے سپرد کر دیا تھا تا کہ عام طور پر انکی ہجرت کا علم نہ ہو سکے۔انکے الفاظ یہ تھے کہ ابدی روح نرمی سے جسم سے نکل گئی اور جس طرح اسکی زندگی پر سکون تھی اسکی موت بھی پُرسکون ہوئی۔“ اس جگہ ابدی روح سے مسیح کی روح بلا جسم نہیں بلکہ خود مجسم مسیح مراد ہے اور احتراما انہیں ابدی روح قرار دیا گیا ہے۔ان کوڈ ورڈز سے مراد انکی یہ تھی کہ مسیح ہماری روح تھا اور ہم اسکے مقابلہ میں جسم کی مانند تھے اور وہ روح بذریعہ ہجرت ہم سے جدا ہو گئی۔ہجرت کے لفظ کی بجائے انہوں نے موت کا لفظ استعمال کیا کیونکہ ہمیشہ کیلئے مسیح کی جدائی ان لوگوں کیلئے موت کے مترادف تھی۔