مسیح کشمیر میں — Page 44
44 پھر اس نے تو ما سے کہا کہ اپنی انگلی پاس لا کر یہاں داخل کر اور میرے ہاتھوں کو دیکھ اور اپنا ہاتھ پاس لا کر اسے میری پسلی میں ڈال اور بے یقین نہ ہو بلکہ یقین رکھ۔“ ( یوحنا باب 20 آیت 26 تا 28 نیز لوقا باب 24 آیت 40۔39 ) رسولوں کے اعمال میں حضرت مسیح کی نئی زندگی پانے کے بعد حواریوں کے ساتھ کھانے پینے اور منادی کا حکم دینے کی بابت لکھا ہے۔اس کو خدا نے تیسرے دن زندہ کیا اور حواریوں کے ساتھ کھانے پینے اور منادی کا حکم دینے کی بابت لکھا ہے۔اس کو خدا نے تیسرے دن زندہ کیا اور ظاہر بھی کر دیا نہ کہ ساری امت پر بلکہ ان گواہوں پر جو آگے سے خدا کے چنے ہوئے تھے۔یعنی ہم پر جنہوں نے اس کے مردوں میں سے جی اٹھنے کے بعد ا سکے ساتھ کھایا پیا اور اس نے حکم دیا کہ امت میں منادی کرو اور گواہی دو کہ یہ وہی ہے جو خدا کی طرف سے زندوں اور مردوں کا انصاف کرنے والا مقرر ہوا ہے۔(اعمال باب 10 آیت 42۔41) کرنتھیوں میں سینکڑوں میوں کو دکھائی دینے کا ذکر موجود ہے۔لکھا ہے وہ ( صحیح ) تیسرے دن نوشتوں کے موافق جی اٹھا اور کیفا کو اور اسکے بعد ان بارہ (12 ) کو دکھائی دیا۔اس کے بعد پانچ سو سے زیادہ بھائیوں کو ایک ساتھ دکھائی دیا۔اکثر ان میں سے اب تک زندہ ہیں اور بعض سوگئے ہیں۔پھر یعقوب کو دکھائی دیا ، پھر سب رسولوں کو اور سب سے پیچھے مجھے دکھائی دیا جو گویا ادھورے دنوں کا پیدا ہوا ہوا ہوں۔“ (1 کرنتھیوں باب 15 آیات 5 تا 8 ) پطرس میں مذکور ہے کہ مسیح نے واقعہ صلیب کے بعد قیدی روحوں (اسرائیل کی کھوئی ہوئی بھیٹروں) میں وعظ کیا ہے۔وہ جسم میں تو مارا گیا لیکن روح میں زندہ کیا گیا جس میں اس نے ان روحوں کے پاس جا کر وعظ کیا جو قید تھیں اور جو اگلے زمانے میں ضدی تھیں۔“ (1 پطرس باب 3 آیت 19-20) ان آیات وشواہد سے صاف ظاہر ہے کہ حضرت مسیح نے واقعہ صلیب سے نجات پائی اور پھر اسیر اسرائیلیوں کو پیغام پہنچانے کیلئے مشرق میں گئے نہ آسمان پر۔انا جیل میں مسیح کی آسمان پر جانے والی آیات الحاقی ہیں انجیل مرقس اور لوقا کے آخری ابواب میں مسیح کے آسمان پر جانے پر مشتمل آیات کو خود عیسائی متقین نے اب الحاقی ثابت کر دیا ہے۔بیسویں صدی کے عیسائی علماء نے بائیبل کو حرف عناصر سے پاک کرنے کیلئے تحقیقات کی۔قدیم نسخوں کی دریافت اور گہرے مطالعہ کے بعد وہ اس نتیجہ پر پہنچے کہ انا جیل مرقس ولوقا میں مسیح علیہ السلام کا آسمان پر جانے کا واقعہ الحاقی ہے۔1611ء کے Authorised Edition