مسیح کشمیر میں — Page 41
41 جگہ (زبور باب 21 آیت (4) برف اور اولوں کی زمین (زبور باب 147 آیت 16 تا18 ) محفوظ اور ہموار جگہ جہاں حملہ کا ڈر نہیں۔خدا کے سایہ کی زمین (زبور باب 61 آیت 1 تا 5) نجات کا قلعه ( زبور باب 28 آیت 8) مضبوط پہاڑ ( زبور باب 30 آیت 7 ) پناہ گاہ (زبور باب 31 آیت 2) محکم شہر جہاں دشمن نہیں پہنچ سکتا (باب 31 آیت 21) چھپنے کی جگہ (باب 31 آیت 20 ) فراوانی یا سیراب کی جگہ (زبور باب 16 آیت 12 ) عبرانی زبان کے لفظ کے معنی ہیں جہاں ہر شے کثرت سے ہو اور کسی چیز کی قلت نہ ہو ( تفسیر زبور صفحہ 271) اونچی جگہ ( زبور باب 18 آیت 33) مال مویشیوں کی زمین ، اچھی پیداوار والی زمین (زبور 41) کشادہ زمین جہاں مسیح آزادی سے چل پھر سکے گا چرا گا ہوں اور جھنڈ کے جھنڈ جنگلوں کی زمین (زبور باب 65 آیت 6 تا 13 ) آبشاروں کی زمین (زبور باب 2 آیت 6-7-8 دل پسند زمین، خدا کی چنیدہ زمین (زبور باب 16 آیت 6 امن و امان کی زمین (زبور باب 12 ) ایسے پہاڑ جہاں سے مسیح کو مدد ملے گی۔موعود زمین با امن و محفوظ زندگی ( تفسیر زبور صفحه 76) عیسائی چونکہ واقعہ صلیب کے بعد غلطی سے مسیح کو آسمان پر چڑھائے اور اب تک زندہ خیال کرتے ہیں اسلئے وہ ان مقامات کی صحیح تغیر نہیں سمجھتے۔بائیبل کی صحیح تفسیر قرآن مجید اور اسکی آیات کی نئی الہامی تفسیر کی روشنی میں سمجھ آسکتی ہے جو اس زمانہ میں خدا کے مسیح آخر الزمان نے دنیا کے سامنے پیش کی ہے اور دنیا بھر کی کتابوں، شواہد اور آثار سے جس کی تائید و تصدیق ہو رہی ہے۔