مسیح کشمیر میں

by Other Authors

Page 32 of 128

مسیح کشمیر میں — Page 32

32 کی تلاش واجب تھی لیکن اس کی تلاش کا شرف اللہ تعالیٰ نے اس شخص کیلئے ودیعت رکھا تھا جو مسیح کی روح اور قوت میں اسکی آمد ثانی قرار پا کر اس زمانہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے قادیان کی گمنام بستی سے کھڑا کیا گیا۔اس نے قرآن شریف کی آیت وَ اوَينَا هُمَا إِلَى رَبُوَةٍ ذَاتِ قَرَارِ وَ مَعِین سے الہامی اشاره پا کر تلاش شروع کی تو انہیں ایسے تاریخی شواہد مہیا ہو گئے جن سے روز روشن کی طرح ظاہر ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام نے صلیبی موت سے بیچ کر کشمیر کی طرف ہجرت کی اور وہاں اپنی باقی عمر بسر کی اور اسرائیل کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کو تلاش کر کے ان تک پیغام حق پہنچایا اور اپنی ڈیوٹی پورے اخلاص اور محنت سے بجا لا کر وفات پائی اور سرینگر کے محلہ خانیار میں دفن ہوئے اور انکی قبر آج تک دو ہزار سال سے زیارت گاہ چلی آ رہی ہے۔زبوروں سے مزید تائید: ان تصریحات اور پیشگوئیوں کی مزید تائید حضرت داؤد علیہ السلام کے زبوروں سے بھی ہوتی ہے۔زبور داؤد میں اکثر و بیشتر زبوروں کے مطالعہ سے پتا چلتا ہے کہ حضرت داؤڈ اپنے ایک ایسے مصیبت زدہ روحانی فرزند کو جو ان کی نسل سے ہونے والا ہے اسکی مصیبتوں سے بچانے کیلئے پر سوز اور پُر در دعائیں کر رہے ہیں۔جسے وہ بعض زبوروں میں مسیح (دیکھو زبور 2 آیت 2) بعض میں ابن آدم (دیکھو زبور 8+15+40) بعض میں بادشاہ ( دیکھوز بور 2 +18+20+21+45+61+72+89+110+132) بعض میں مضروب و مصلوب ( دیکھو زبور 22 +69+ 109 + 35+41+55 وغیرہ) اور بعض میں انتہائی غمگین ، دکھ اٹھانے والا اور لونڈی کا بیٹا ( زبور 116 آیت 16 ) بیان کر کے خدا سے پُر جوش و پر سوز التجائیں کر رہے ہیں کہ اے میرے خدا اسے بچالے، دشمن اسکے جان کے درپے ہیں اور اسکی مدد فرما۔عیسائی مفسرین بائیل اور مترجمین ان زبوروں کو کنایہ متعلق با سیح لکھتے ہیں اور ریفرنس بائیلوں میں ان کے حواشی میں لکھتے ہیں۔کہ یہ زبور کنایہ متعلق با سیخ ہیں اور بعض زبور وں کو ( جیسے زبور باب 22) کو اعلی طور پر متعلق با مسیح لکھتے ہیں اگر عیسائیوں کی یہ تشریح درست ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ایسا ہی ہے جیسا وہ لکھتے ہیں تو پھر تسلیم کرنا ہو گا کہ حضرت داؤد علیہ السلام کو آنے والے مسیح کی جسمانی اذیتیں اور اسکی گرفتاری، اس پر صلیب کی موت کا فتوی لگنا اور صلیب پر چڑھنا اور صلیب پر اسکے ہاتھوں کا چھیدا جانا اور اسکے کپڑوں کا بانٹا جانا اور وہ سب واقعات جو مسیح کو یہود اور رومی حکومت کی طرف سے پیش آئے خدا تعالیٰ نے کشوف و