مسیح کشمیر میں

by Other Authors

Page iv of 128

مسیح کشمیر میں — Page iv

iv (سرینگر ) نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے مضامین شائع کئے جو بیرون ممالک کے انگریزی اخبارات میں بھی شائع ہوئے۔انہوں نے ان مضامین میں جماعت احمدیہ کی تحقیقات دربارہ قبر سیح کی توثیق کی ہے۔محمد یاسین نے ”مسٹریز آف کشمیر (Mysteries of Kashmir) کے نام سے انگریزی میں ایک کتابچہ بھی باتصویر شائع کیا ہے۔یورپ کے محققین بھی برابر کتا بیں لکھ رہے ہیں۔ردائے مسیح یا مقدس کفن مسح پر بھی جرمن محققین تحقیقات کر رہے ہیں اور عیسائی دنیا میں خاص طور پر دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ان حالات پر ضرورت تھی کہ ان ساری تحقیقاتوں اور انکشافات کو پیش نظر رکھ کر ضروری مواد کو یکجا کر کے عام استفادہ کیلئے کتابی صورت میں شائع کیا جائے۔چنانچہ جلسہ سالانہ 1977 ء پر استاذی المکرم قاضی محمد نذیر صاحب ناظر اشاعت لٹریچر ربوہ کے ارشاد پر خاکسار نے اپنے کتابچہ مسیح کشمیر میں پر نظر ثانی کی اور ضرورت کے مطابق جگہ جگہ مضمون میں توسیع کی گئی اور بعض غیر ضروری حصے حذف کر دیئے گئے۔ترتیب و شوید کے بعد محترم قاضی صاحب موصوف نے مضمون کو بالاستیعاب سنا اور اپنا خاصا وقت دے کر خاص خاص مقامات پر رہنمائی فرمائی اور قیمتی مشوروں سے نوازا اور انہی کی کوششوں سے اب یہ کتاب شائع ہورہی ہے۔فجزاہ اللہ احسن الجزاء ا کتاب کو ہر لحاظ سے مفید اور جامع بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ضروری دستاویزات کے فوٹو بھی شامل کئے گئے ہیں۔امید ہے قارئین پہلے سے اس کتاب کو کئی درجہ بہتر پائیں گے اور خاکسار کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گے اور ان کو بھی جنہوں نے اس کتاب کے قلمی نسخے میں امداد کی ہے۔آخر میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری اس کوشش کو قبول فرمائے اور حق و صداقت کی پیاسی روحوں کیلئے اسے مشعل راہ اور موجب ہدایت بناۓ۔آمین یا رب العالمین