مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 47
مصالح العرب۔جلد دوم مختلف عرب لیڈرز سے ملاقاتیں اور مراسلہ احمد یہ وفد کی الجزائری لیڈروں سے ملاقات احمدیہ 23 / جولائی 1956ء کو احمدیہ انٹرنیشنل پریس ایسوسی ایشن کے ایک نمائندہ وفد نے الجزائر کے لیڈر علامہ بشیر الا برا نہیمی اور احمد بودہ سے لائکپور (فیصل آباد ) میں ملاقات کی اور الجزائر کی آزادی کی کوششوں میں ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔یہ وفد مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری (مدیر الفرقان) عبد الوہاب صاحب ( نمائندہ ٹروتھ قریشی عبد الرحمن صاحب ( نمائندہ Message‘ اور ملک سیف الرحمن صاحب ( مفتی سلسلہ ) پر مشتمل تھا۔صدر شام شکری القوتلی کو تحفہ قرآن الفضل 26 جولائی 1056 صفحہ 1 و8) شکری القوتلی مشہور سیاسی مدبر تھے اور شام کو فرانسیسی استعمار سے آزادی کے بعد ملک شام کے پہلے صدر منتخب ہوئے۔بعد ازاں کئی بار انتخاب میں کامیاب ہوئے۔آپ کا آخری انتخاب 1955ء میں ہوا۔آپ اتحاد شام و مصر کے زبردست حامیوں میں سے تھے مگر بعض حالات کے باعث یہ اتحاد قائم نہ رہ سکا اور آپ نے سیاست سے علیحدگی اختیار کر لی۔جب آپ جنوری 1957ء میں مشرقی و مغربی پاکستان کے دورہ پر تشریف لائے تو جماعت احمدیہ ڈھاکہ کے ایک وفد نے جناب عبد القادر صاحب مہتہ ابن بھائی عبد الرحمن قادیانی کی زیر قیادت مؤرخہ 16 جنوری 1957ء کو گورنمنٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کی اور ان کی خدمت میں انگریزی ترجمہ قرآن کا تحفہ پیش کیا۔یہ تحفہ ایک نہایت خوبصورت بکس میں جو اس غرض کے 37 37