مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 46 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 46

36 مصالح العرب۔۔۔۔۔۔جلد دوم جب حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب نے ایک رسالہ الحقائق عن الاحمدیہ کے عنوان سے شائع کیا تو الشیخ المغربی مرحوم نے اس کا جواب لکھنا چاہا مگر نہ لکھ سکے اور دل سے صداقت احمدیت کے قائل ہو گئے۔اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے حضرت شاہ صاحب کو بتایا: ”تفسیریں اور حدیثیں اپنی لائبریری سے اس نیت سے میز پر لا کر رکھیں کہ اس رسالہ کی تردید کل شائع کر دوں گا۔چنانچہ پڑھنے کے بعد رڈ لکھنے بیٹا، کبھی لکھتا اور یہ دیکھ کر کہ وہ درست نہیں ہے اسے پھاڑ دیتا۔اسی طرح پھٹے ہوئے کاغذوں کا ایک انبار جمع ہو گیا پھر انہوں نے انگیٹھی کی طرف اشارہ کر کے فرمایا کہ وہ ڈھیر دیکھو! ساری رات کوشش کی ، کبھی الحقائق عن الأحمدیہ کو دیکھتا کبھی حدیثوں کو اور کبھی تفسیروں کو۔میری بیوی مجھ سے کہنے لگی کیا پاگل ہو گئے ہو؟ آرام کرو۔لیکن مجھے نیند کہاں آتی۔آخر جب صبح کی اذان ہوئی اور أَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا الله کے الفاظ گونجے تو میرے دل نے کہا کہ صداقت کا مقابلہ باطل سے کرنا درست نہیں۔میرے دوست زین العابدین نے جو کچھ لکھا ہے ٹھیک لکھا ہے۔دل میں یہ کہہ کر نماز پڑھی اور اطمینان ہو گیا۔اس واقعہ کے بعد انہوں نے فرمایا: تبلیغ کا کام آزادی سے کریں۔“ اگر چہ اپنی زندگی میں آپ نے کھلے طور پر احمدیت کے ساتھ وابستگی کا اعلان نہیں کیا مگر یہ حقیقت ہے کہ ان کے دل میں احمدیت کی صداقت رچ گئی تھی۔الفضل 16 جولائی 1956 صفحہ 3-4 خلاصہ مضمون حضرت سید زین العابدین شاہ صاحب بحوالہ تاریخ احمدیت جلد 18 صفحہ 352 تا 354)