مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 37 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 37

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 27 مقیم کراچی کے نام ایک خط لکھا جس میں اہل مصر کی پر زور تائید وحمایت کا یقین دلایا گیا۔اس نے خط کے جواب میں سفیر مصر نے لکھا: مصر پر برطانیہ فرانس اور اسرائیل کے جارحانہ حملہ کی مذمت میں آپ کا خط محررہ 8 نومبر 1956 ء موصول ہوا۔آپ کے جملہ اراکین نے موجودہ نازک وقت میں مصر کے ساتھ جن ہمدردانہ جذبات کا اظہار کیا ہے اور پر زور طور پر تائید وحمایت کا یقین دلایا ہے اس پر ہماری طرف سے انتہائی پر خلوص شکر یہ قبول فرما ئیں اور ہمارے جذبات تشکر کو تمام اراکین تک پہنچا دیں۔ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ خیر سگالی کے جذبات ظاہر کرنے پر مصر کی حکومت اور عوام اپنے پاکستانی بھائیوں کے ممنون ہیں اور جوابا نہایت پُر خلوص طور پر وہ بھی خیر سگالی کے ایسے ہی جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔آپ کا مخلص وزیر مختار عبدالحسیب فرسٹ سیکرٹری سفارت خانہ مصر کراچی جماعت احمد یہ انڈونیشا کا پیغام ہمدردی الفضل 29 نومبر 1956 ، صفحہ 8) مصر پر اس مذکورہ وحشیانہ حملہ کے معا بعد راڈین ہدایت صاحب جا کرتا صدر جماعتہائے احمد یہ انڈونیشیا نے بھی انڈو نیشین احمدیوں کی طرف سے جمال عبدالناصر کے نام ہمدردی اور دعا کا ایک خصوصی پیغام ارسال کیا جس میں ان طاقتوں کے جارحانہ حملہ کی مذمت کے علاوہ اہل مصر کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا نیز دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مصر کو حملہ آوروں کا مقابلہ کرنے توفیق دے اور سرفراز کرے، اور اپنی خاص تائید و نصر فرمائے۔خط میں مزید یہ لکھا گیا کہ اگر روئے زمین کے مسلمان پورے خشوع وخضوع کے ساتھ دعائیں کریں گے تو اللہ تعالیٰ ان حملہ آوروں کو پسپا کر دے گا۔نیز انڈو نیشین حکومت سے درخواست کی کہ وہ اہل مصر کی ہر ممکن مدد کے لئے بر وقت اور فوری قدم اٹھائے کیونکہ 1947 ء میں جمہوریہ انڈونیشیا کے قیام پر سب سے پہلے مصر نے ہی اسے تسلیم کیا تھا نیز انڈونیشیا کی جدو جہد آزادی میں مصر نے ہر قسم کی اخلاقی اور مادی امداد بہم پہنچائی تھی۔