مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 36 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 36

26 26 مصالح العرب۔جلد دوم جمال عبدالناصر کا جوابی تار اس پیغام کے جواب میں صدر جمال عبد الناصر نے حسب ذیل جوابی تار ارسال فرمایا: I have received with sincere appreciation the gracious message expressing the good wishes and fervent prayers of Ahmadiyya Community and its head for the victory of Egypt in its struggle against the aggressors۔we thanks you all for these kind feelings and noble sentiments۔May God help and grant us prosperity۔Jamal Abdul Nasir 19 Nov 1956 یعنی میں نے آپ کا مخلصانہ پیغام قدردانی کے پر خلوص جذبات کے ساتھ وصول کیا۔جس میں حملہ آوروں کے خلاف اہل مصر کی جدوجہد میں مصر کی کامیابی اور فتح کے لئے جماعت احمدیہ اور امام جماعت احمدیہ کی طرف سے نیک خواہشات اور دلی دعاؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔ہم ایسے اعلیٰ خیالات اور نیک جذبات پر آپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔خدا تعالیٰ ہماری مدد فرمائے اور ہمیں خوشحالی عطا کرے۔جمال عبد الناصر مؤرخہ 19 / نومبر 1956ء مصر پر اسرائیلی برطانوی اور فرانسیسی جارحیت کے وقت مصر کی جانب سے اسلامی ممالک کے مفادات کی حفاظت اور انکی حمایت پر قائم رہنے کا اظہار کیا گیا۔جماعت احمدیہ کی طرف سے مصر کے موقف کی تائید کی۔اس سلسلہ میں چند مزید امور کا بیان ذیل میں کیا جاتا ہے۔تعلیم الاسلام کالج یونین کی طرف سے مصر پر حملہ کی مذمت تعلیم الاسلام کالج یونین کے وائس پریذیڈنٹ مکرم عطاء الکریم صاحب شاہد نے مصر پر حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے یونین کے جملہ اراکین کی طرف سے 8 نومبر 1956ء کو سفیرم