مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 34 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 34

مصالح العرب۔جلد دوم مصر پر حملہ اور جماعت احمدیہ کی طرف سے اظہار ہمدردی و پجہتی پر یکم نومبر 1956ء کو عالم اسلام ایک دردناک صورتحال سے دوچار ہو گیا جبکہ برطانیہ اور فرانس نے مصر پر متحدہ بحری اور فضائی حملہ کر دیا اور قاہرہ، اسماعیلیہ، پورٹ سعید اور دوسرے بڑے بڑے شہروں پر بمباری کی جس سے کئی شہری ہلاک ہو گئے اور جائیدادوں کو بھاری نقصان پہنچا۔اس حملہ میں اسرائیل کا بڑا ہاتھ اور حملہ آوروں کا مکمل ساتھ نمایاں تھا۔اس حملہ سے پیدا ہونے والے درد والم کو جماعت احمدیہ نے اہل مصر کی طرح ہی محسوس کیا اور اسے عالم اسلام پر حملہ قرار دیا۔در اصل اسلامی مفادات کی حمایت اور حفاظت کرنے کی وجہ سے مصر پر یہ قیامت ٹوٹی تھی۔لہذا ظلم کے سامنے ڈٹ جانے اور باوجود بیرونی دباؤ کے اسلامی ممالک کی مسلسل حمایت جاری رکھنے کی وجہ سے مصر نے ایک مثال قائم کی تھی ایسی حالت میں اس پر حملہ کرنے والے ظالم اور مصر مظلوم تھا اور جماعت احمدیہ نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور مظلوم کا ساتھ دیا ہے۔چنانچہ اس موقعہ پر بھی جماعت نے اپنا اخلاقی کردار ادا کیا جس کی تفصیل ذیل میں درج کی جاتی ہے۔احمد یہ انٹرنیشنل پریس ایسوسی ایشن کی قرارداد خدمت اسرائیل، برطانیہ اور فرانس کی اس شرمناک جارحیت پر احمد یہ انٹر نیشنل پریس ایسوی ایشن نے حسب ذیل قرارداد مذمت پاس کی: احمدیہ انٹر نیشنل پریس ایسوسی ایشن کا یہ خصوصی اجلاس، اسرائیل، برطانیہ، اور فرانس کے 24 24