مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 33 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 33

مصالح العرب۔جلد دوم جماعت احمد یہ عدن کا اخلاص نامہ بسم اللہ الرحمن الرحیم محمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم پلی عیده امسیح الموعود ہمارے آقا حضرت خلیفتہ مسیح الموعود بشیرالدین محموداحمدايده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاننہ۔23 جماعت احمد یہ عدن منافقین کے اس فتنے پر جس میں وہ اپنی بدقسمتی سے مبتلا ہو گئے ہیں افسوس کا اظہار کرتی ہے۔اور اللہ تعالیٰ کا شکر کرتی ہے کہ اس نے ان کے بدار ا دوں کو بر وقت ظاہر کر دیا۔اور اس طرح انہیں نا کام کیا اور حضور کو نہ صرف اس فتنے سے محفوظ رکھا بلکہ حضور کو اپنی نصرت و مدد سے خاص طور پر نوازا۔اللہ تعالیٰ نے حضور کو مصلح موعود کے لقب و اعزاز سے نوازا ہے سوضروری تھا کہ حضور کے عہد میں بھی فتنے پیدا ہوں۔ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ حضور کوفتنوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت عطا فرمائے۔اور حضور کو لمبی عمر بخشے اور اللہ تعالیٰ اپنا جلال حضور کے ذریعہ ظاہر فرمائے تا کہ جاہل اور منافقین یہ جان لیں کہ اللہ تعالیٰ نے جس طرح پہلے حضور کی مددو نصرت فرمائی اسی طرح اب بھی حضور کو اپنی تائید و نصرت سے نوازے گا۔یہ منافق روحانی بصیرت سے عاری ہیں اور اس وجہ سے وہ حضور کے بلند مقام اور خارق عادت علوم کو نہیں دیکھ سکتے۔اسلام کی خدمت کے لحاظ سے اس وقت دنیا میں حضور کا کوئی نظیر نہیں۔ہم حضور کے ساتھ اپنے عہد بیعت کی تجدید کرتے ہیں۔اور ہم دوبارہ حضور سے اسلام کی خدمت کا پختہ عہد کرتے ہیں۔کیونکہ حضور ہی ہمارے بچے امام اور خلیفہ ہیں۔اللہ تعالیٰ منافقین کے شر سے جماعت کو محفوظ رکھے اور حضورانور اللہ تعالیٰ کی مدد ونصرت سے اپنے بلند مقاصد کی طرف بڑھتے چلے جائیں۔والسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته ممبران جماعت احمد یہ عدن (الفضل 8 رنومبر 1956 صفحہ 3) 23