مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 508 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 508

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 480 عیسائی چینل کے جماعت کے بارہ میں پروگرام جماعت کے خلاف پروگرام نشر کرنے کا رد عمل اس عیسائی چینل کی طرف سے سامنے آیا جس پر پادری زکریا بطرس اسلام پر حملے کرتا تھا۔اس چینل نے جس کا نام الْحَيَاة چینل ہے جماعت احمدیہ کے خلاف خصوصی طور پر 24 اپریل 2008ء اور یکم مئی 2008ء کو دو پروگرام پیش کئے۔ان پروگراموں میں جماعت کے خلاف کافی زہر اگلا اور متعدد اعتراضات کئے اور ا کا د کا فون کالز بھی لی گئیں۔ان پروگراموں کی تفصیل میں جانے سے قبل اتنا کہنا ضروری معلوم ہوتا ہے کہ ان کو سننے والا شخص اگر پروگرام میں شریک عیسائیوں کے حضرت عیسی علیہ السلام کے بارہ میں طریق تکلم پر غور نہ کرے تو اسے جماعت کے خلاف مولویوں اور ان عیسائیوں کے پروگراموں میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوگا۔کیونکہ انہوں نے بھی وہی اعتراض ، اعتراضات کی وہی زبان، اور وہی استدلال، وہی گندی زبان استعمال کی۔ہاں ان عیسائیوں نے بعض امور اضافی طور پر بھی پیش کئے جن کا تذکرہ بھی ہم ذیل میں کریں گے۔ان عیسائیوں نے شیخ حسان کے (جن کا ذکر گزر چکا ہے) جماعت کے خلاف پروگراموں کو شروع شروع میں اپنی ویب سائٹ پر بھی ڈالا تھا اور جب ہم نے اپنے بعض پروگراموں میں اس بات کا ذکر کیا تو انہوں نے یہ پروگرام وہاں سے غائب کر دیے۔اور یہ ایک معروف امر ہے کہ کسی ویب سائٹ پر آپ کسی کا آدھے گھنٹے یا گھنٹے کا پروگرام اس کی اجازت اور خواہش کے بغیر نہیں ڈال سکتے۔اس ساری صورتحال کو دیکھ کر ایک انصاف پسند شخص یہ سوچنے پر مجبو ہو جاتا ہے کہ کیا واقعی