مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 483 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 483

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 455 ہو گیا ہے کہ آپ کے عقائد قرآن وسنت کے مطابق ہیں۔میں نے مختلف مضامین میں Specialisation کی ہوئی ہے، اگر میرے لائق کوئی خدمت ہو تو میں ہجرت کر کے آپ کے پاس آنے اور خدمت کرنے کو تیار ہوں۔ہمارے گھر میں صرف یہی چینل چلتا ہے۔۔۔خالد محمد صاحب اردن سے لکھتے ہیں: میں دو تین ماہ سے آپ کے چینل کے پروگرام دیکھ رہا ہوں۔جس دن سے ہمیں اس چینل کا پتہ چلا ہے اس دن سے ہمارے گھر میں اس کے علاوہ اور کوئی چینل نہیں دیکھا جاتا۔میں پورے طور پر جماعت کی صداقت سے مطمئن تھا پھر بھی استخارہ کیا تو اللہ تعالی نے مجھے بتا دیا ج کہ یہ جماعت حق پر ہے۔اور خدا گواہ ہے کہ میں نے آپ کے چینل سے سن کر شروط بیعت لکھ لی ہیں اور ان کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔فتح مبین مکرم سامر اسلامبولی صاحب شام سے لکھتے ہیں:۔آپ کا عربی چینل شروع ہونے کے ساتھ دنیا کے مشرق اور مغرب میں بسنے والے مسلمانوں کو ایک فتح مبین اور عظیم الشان نصرت نصیب ہوئی ہے۔بعض حکمرانوں کے تنخواہ دار ) فقہاء ایک عرصے سے احمدیت کی نہایت غلط تصویر پیش کرتے چلے آرہے ہیں۔لیکن یہی احمدیت، اسلام دشمن چینل کے منہ میں ایسا پتھر بن گئی ہے جسے نہ وہ نگل سکتا ہے نہ اگل سکتا ہے۔آپ نے وہ کام کر دکھایا ہے جس کے کرنے سے بیسیوں مفکرین اور سینکڑوں کتب اور تحقیقات قاصر رہیں۔اب آپ ہر گھر میں داخل ہو چکے ہیں اور ہر فیملی کا ایک فرد بن گئے ہیں اور آپ نے ہر کا ذب اور مفتری کی آنکھ پھوڑ دی ہے۔آپ نے مسلمانوں کی امیدیں بحال کی ہیں اور قرآن کریم کے ساتھ اپنے محکم تعلق کی بناء پر ایک پر اعتماد دینی اور علمی محاذ قائم کیا ہے۔پیارے برادران، انوار المباشر کا شروع کرنا ضروری اقدام تھا جس کے ذریعہ عیسائیت