مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 482
مصالح العرب۔۔۔۔۔۔جلد دوم کی صحیح اشاعت کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔منفرد انداز پسند آیا ہے مکرم ابو میں صاحب از فلسطین لکھتے ہیں: 454 پیارے احمدی بھائیو! میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں۔میں نے آپ کے متعلق سنا اور اب آپ کا چینل دیکھتا ہوں۔آپ کے دینی فہم وفراست، طریق تبلیغ، غیر اسلامی کتب پر طرز تنقید اور ان میں تحریف ثابت کرنے کا طریق اور اسلام کی تبلیغ کا انداز بالکل منفرد ہے۔میرے دینی بھائیو، میں بھی اس جماعت میں شامل ہونا چاہتا ہوں۔گم گشتہ متاع مل گئی مکرم زیزی فضل صاحب الجزائر سے لکھتے ہیں: 33 سال کی مسلسل نا امیدی اور دھکے کھانے کے بعد اب خوشی ملی ہے اور ایم ٹی اے کی صورت میں اپنی گم گشتہ متاع ملی ہے۔میں نے آپ کے علم کلام کا دیگر سارے علوم کلام کے ساتھ موازنہ کیا۔آپ کا خوبصورت علم کلام روحانی اور عقلی اور منطقی غرض ہر لحاظ سے سیر کن اور لا جواب ہے البتہ کلام اللہ اور کلام رسول تو بہر حال سب سے مقدم ہے۔واقعی حضرت مرزا غلام احمد صاحب کا علم کلام فطرت کے عین مطابق ہے اور کوئی اس کا انکار نہیں کر سکتا سوائے اس کے جس کا خدا نے سینہ نہ کھولا ہو۔یہ حقیقتا ربانی وحی ہے۔ایک مہینے سے میں آپ کا چینل دیکھ رہا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ مرزا غلام احمد صاحب کی کتب اور تفاسیر پڑھوں اسی طرح آپ کے وہ سارے قصائد بھی جن کو پڑھ کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔آپ کے عقائد قرآن وسنت کے مطابق ہیں ل مکرم راشد صاحب نے مراکش سے لکھا: میں مراکش کا ایک مسلمان ہوں۔آپ کے جملہ عربی پروگرام دیکھتا ہوں، اور مجھے یقین