مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 433
409 مصالح العرب۔۔۔۔۔۔جلد دوم گیا ہوں۔آپ نے چرچ کو اخلاق اور پیار محبت کی تعلیم پھیلانے کے کام سے روک کر اپنے عقیدہ کے دفاع پر مجبور کر دیا ہے۔عیسائی لوگ اپنے روز مرہ کے معاشی امور چلانے کی بجائے اب مذہبی امور پر بحث کرنے لگے ہیں۔اور جو کچھ آپ لوگ پیش کر رہے ہیں وہ عام عیسائیوں کی نظر میں عیسائیت کی عمارت کو زمین بوس کرنے کے مترادف ہے۔“ اتنے بڑے پادری کی زبان سے پوری دنیا کے سامنے اتنا بڑا اعتراف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مسیح موعود علیہ السلام کے بارہ میں يَكسر الصلیب کی پیشگوئی کے پورا ہونے کی بین دلیل ہے۔پادری ڈاکٹر پیٹر مدروس دوسرے پادری پیٹر مدروس ہیں جو القدس کے پادری ہیں اور علم لاہوت میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کی ہوئی ہے۔ان کے ساتھ بھی کئی پروگراموں میں بات جاری رہی اور متعدد دیکھنے والوں نے واضح طور پر اپنی رائے دی کہ پادری صاحب کے پاس کوئی دلیل نہیں یا فلاں بات کا کوئی جواب نہیں۔نومبر 2006ء میں ہونے والے پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: مجھ میں اس سوال کے جواب کی اہلیت نہیں ہے۔بائبل میں تحریف کے موضوع پر الْحِوَارُ الْمُبَاشَر کی ایک قسط میں جب چند نصوص پیش کر کے ان سے کہا گیا کہ ان میں اختلاف ہے جو تحریف کا بین ثبوت ہے اس پر آپ کا کیا جواب ہے؟ انہوں نے کہا: یہ نصوص ہمیں قبل از وقت دینی چاہئے تھیں تا کہ ہم اس کا جواب تیار کرتے۔اب اچانک ان کے بارہ میں پوچھنا ایک سوچے سمجھے منصوبے کی کوئی کڑی معلوم ہوتا ہے۔ان کی اس بات پر بہت سے مسلمانوں اور عیسائیوں نے تبصرے کئے کہ جب آ۔جیسے بائبل کے علماء اور متخصصین کو ایسی نصوص کے جواب کے لئے ٹائم چاہئے تو پھر عام عیسائی کا کیا حال ہوگا۔پادریوں کی آراء مصری یا دری عید امسح بسیط نے ایک پروگرام میں کہا۔پادری