مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 423 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 423

نہیں۔399 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم مصطفی ثابت صاحب شدید بیمار ہو گئے ہیں اور پروگرام میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ہم ابھی حضور انور کی خدمت میں حاضر ہو کر مصطفیٰ ثابت صاحب کی جگہ آپ کو شامل کرنے کی درخواست کرتے ہیں اور حضور انور سے منظوری کی صورت میں آپ کو ابھی سفر کے لئے نکلنا ہوگا، اس لئے آپ اپنی تیاری مکمل کر لیں تا کہ منظوری ہوتے ہی وہاں سے چل پڑیں۔میں سوچ میں پڑ گیا کہ ایک تو یہ میرا پہلا لائیو پروگرام ہوگا، پھر یہ پروگرام اس موضوع کے بارہ میں نہیں ہوگا جس کی میں نے تیاری کی ہے بلکہ کسی ایسے موضوع کے بارہ میں ہوگا جس کا ابھی تک مجھے علم ہی ہے۔نہ جانے وہاں کیا صورتحال پیدا ہو جائے۔بہر حال ان سب سوچوں اور سوالوں کا میرے پاس ایک ہی جواب تھا کہ تمہارا کام لبیک کہتے ہوئے حاضر ہو جانا ہے۔باقی یہ خدا کے کام ہیں وہ خود ہی ساری کمی پوری فرمادے گا۔بہر حال حضور انور کی منظوری سے میں اردن سے ٹکٹ خرید کر لندن کے لئے عازم سفر ہوا اور پروگرام شروع ہونے سے صرف دو گھنٹے قبل لندن میں مکرم شریف صاحب کے پاس پہنچ گیا۔لندن پہنچ کر مجھے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل۔مصطفى ثابت صاحب کی صحت بہتر ہوگئی ہے اوروہ اب اس پروگرام میں شامل ہوسکیں گے۔چنانچہ حضور انور کی ہدایت اور منظوری سے الْحِوَارُ الْمُبَاشَر کے نام سے شروع ہونے والے اس پہلے پروگرام کا شروع سے ہی یہ فارمیٹ بن گیا کہ محمد شریف عودہ صاحب اس کے میز بان ہوں اور دو عرب دوستوں کے ساتھ عربک ڈیسک سے ایک ممبر شریک ہوا کریں۔یہ پروگرام بہت اچھا اور کامیاب رہا۔پروگرام کے اختتام پر حضور انور سے ملاقات کے لئے حاضر ہوا تو میں نے عرض کیا : حضور میرا نام تمیم ابودقہ ہے۔ابھی میں نے اپنا جملہ مکمل نہیں کیا تھا کہ حضور نے فرمایا: I know you۔اس پر میں نے حضور انور کی خدمت میں اپنے رویا کا ذکر کیا جس میں چند دن قبل حضور انور کی زبانی یہی کلمات سن چکا تھا۔فالحمد للہ ثم احمدللہ۔الْحِوَارُ الْمُبَاشَر میں رو عیسائیت ނ مارچ 2006ء کے پروگرام الْحِوَارُ الْمُبَاشَر میں أَجْوِبَة عَنِ الْإِيْمَانِ کی اقساط کے فالو اپ کے طور پر عیسائیت کے عقائد اور عیسائی پادری کے اعتراضات کے رڈ کا آغاز ہوا۔جس میں پہلے نصف گھنٹے میں اُجُوبَة عَنِ الْإِيْمَانِ کی ایک قسط چلائی جاتی تھی اور اس کے بعد مختلف