مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 422 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 422

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 398 مجھے کہنا شروع کیا کہ میں حاضر ہوں اور کوئی لائیو پروگرام اس حوالے سے شروع کیا جائے حتی ہے کہ بالآخر انہوں نے کہا کہ اب میں نے آپ کا کوئی جواب نہیں سننا لہذا اس دفعہ آپ لندن آجائیں۔چنانچہ مجھے آنا پڑا۔یہ مارچ 2006ء کی بات ہے۔میں نے لندن آتے ہوئے جہاز سے کچھ کھایا جس کی وجہ سے مجھے اسہال کی شکایت ہوگئی اور اگلے دن اس قدر ضعف اور طبیعت خراب ہوئی کہ میری اس حالت کے پیش نظر مکرم تمیم ابو دقہ صاحب کو اردن سے بلوایا گیا نیز عربک ڈیسک سے مکرم عبد المومن طاہر صاحب کو شامل کیا گیا۔اگلے دن پروگرام کے وقت خدا کے فضل وکرم سے میری صحت بھی ٹھیک ہو گئی۔یوں اس پروگرام کا (جو کہ چند ماہ سے جاری تھا اور اس میں عموماً ایک میز بان اور ایک مہمان ہوا کرتا تھا) انداز بدل گیا اور اس میں دوعرب مہمان اور ایک عربک ڈیسک کا ممبر شامل ہونے لگے۔66 مکرم تمیم صاحب اس بارہ میں کہتے ہیں کہ : عربی لائیو پروگرام شروع ہونے کے ساتھ ہی شریف صاحب نے مجھے ویزہ کے لئے کوشش کرنے اور ذہنی طور پر کسی پروگرام میں بطور مہمان شامل ہونے کے لئے تیار رہنے کا کہہ دیا تھا۔میں نے ویزہ کے لئے کاروائی شروع کر دی تھی اور ابھی ویزہ ملنے کا انتظار ہی کر رہا تھا کہ شریف صاحب نے کہا کہ اس ماہ یعنی مارچ 2006ء کے پروگرام میں ویزہ ملنے کی صورت میں وہ مجھے بطور مہمان بلائیں گے۔لیکن چونکہ مکرم مصطفیٰ ثابت صاحب کے عیسائیت کے رڈ میں پروگراموں کا سلسلہ أَخْوِبَة عَنِ الْإِيْمَان MTA پر چلایا جا چکا ہے اس لئے اس ماہ یہ طے پایا کہ مصطفیٰ ثابت صاحب کو مہمان کے طور پر بلایا جائے۔الحمد للہ مجھے ویزہ مل گیا اور ادھر پروگرام میں شرکت کے لئے مکرم مصطفی ثابت صاحب اور محمد شریف عودہ صاحب بھی لندن پہنچ گئے۔اس دوران میں نے خواب میں دیکھا کہ مجھے بڑی عجلت میں لندن جانا پڑا ہے اور وہاں جا کر حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران میں اپنا تعارف کروانے کی کوشش کرتا ہوں تو حضور انور فرماتے ہیں | know you میں نے اس کی یہی تعبیر کی کہ شاید اس رویا میں اگلے ماہ حضور انور سے میری ملاقات ہونے کی بشارت دی گئی ہے۔اس ماہ کا پروگرام شروع ہونے سے ایک دن قبل مجھے محمد شریف صاحب نے فون کیا، ان کی آواز سے پریشانی نمایاں تھی۔انہوں نے مجھے بتایا کہ مکرمہ