مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 383
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 359 سعودی حکومت اور یہودی سازش 1893ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی عربی کتاب حمامۃ البشری تالیف فرمائی اس میں خدائی بشارت اور حکم لکھتے ہوئے آپ فرماتے ہیں: وَإِنَّ رَبِّي قَد بَشَّرَنِي فِي الْعَرَبِ وَالْهَمَنِي أَنْ أُمَوِّنَهُمْ وَارِيَهُمْ طَرِيْقَهُمْ وَأَصْلِحَ لَهُمْ شُيُوْنَهُم - (حمامة البشرى روحانی خزائن جلد 7 ص 182) ترجمہ: اور میرے رب نے اہلِ عرب کی نسبت مجھے بشارت دی اور الہام کیا ہے کہ میں انکی خبر گیری کروں اور ٹھیک راہ بتاؤں اور انکے معاملات کو درست کروں۔اس الہی ارشاد کے تحت جہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے عربوں کے لئے کتب تالیف فرما ئیں اور مختلف امور میں ان کی راہنمائی فرمائی وہاں آپ کے خلفائے عظام بھی آپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہر موقع پر نہ صرف فرض نصیحت ادا فرمایا بلکہ عربوں کی خبر گیری اور ان کے معاملات کی درستگی کے لئے ہر ممکن عملی قدم بھی اٹھایا۔جماعت احمدیہ کی تاریخ کا مطالعہ کرنے والا اس کے صفحات میں دین اسلام کی تبلیغ واشاعت، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و ناموس کی غیرت اور قرآن کریم کی عظمت و اعجاز کے پر چار اور ایمان وایقان کی حکایتوں اور اخلاص و وفا کی داستانوں کے علاوہ زریں الفاظ میں خلافت احمدیہ کے مقامات مقدسہ کی حفاظت کے لئے سینہ سپر ہونے کی مثالیں بھی درج پائے گا۔جب بھی مقامات مقدسہ کو خطرہ لاحق ہوا اس کے دفاع میں اٹھنے والی پہلی مؤثر آواز خلافت احمدیہ کی رہی ہے۔2000ء میں سعودی حکومت نے ایک قانون پاس کیا جس کے تحت غیر ملکیوں کو سعودی