مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 381 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 381

357 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم بہر حال یہ خبر ایک عرب ملک میں بسنے والے احمدی نے پڑھی تو حضورانور کی خدمت میں کی ارسال کر دی۔حضور انور نے اس کے بارہ میں مومن صاحب کو ارشاد فرمایا کہ اس خبر کی ہر غلط بات کا جواب تیار کریں اور پھر اخبار کے ایڈیٹر کو لکھیں کہ اگر تم واقعی سچی صحافت پر یقین رکھتے ہو تو میرا یہ جواب بھی شائع کرو۔علاوہ ازیں مل بیٹھ کر اس پر پروگرام بھی بنائیں اور غلط الزامات کا جواب دیں۔نیز فلسطین وغیرہ سے بھی خط لکھوائیں۔چنانچہ مکرم محمد شریف عودہ صاحب نے اس اخبار کو مختصر سا خط لکھا جسے اخبار نے شائع کر دیا۔دوسری طرف مکرم عبد المومن طاہر صاحب نے حضورانور کی راہنمائی میں بڑی محنت سے جملہ اعتراضات اور شبہات کا مفصل جواب تیار کر کے اخبار کے ایڈیٹر کو مورخہ 10 نومبر 2003ء کو روانہ کر دیا لیکن اخبار نے اس کو شائع نہ کیا۔چنانچہ اس کے بعد اس مضمون کو رسالہ انقلای“ کے صفحات پر شائع کر دیا گیا۔اس طرح عربوں کی طرف سے ہونے والے اعتراضات کے فورا جواب دینے اور شر پسند مفتری معترضین کا فوری طور پر پیچھا کرنے کے ایک نئے مرحلہ کا آغاز ہوا۔ایک ٹیم بنانے کا ارشاد ایسے مسائل سے نمٹنے کے لئے حضور انور نے 2 / دسمبر 2003ء کو فرمایا کہ عرب ممالک سے پچاس ساٹھ آدمیوں کی ایک ٹیم بنائیں تا کہ جب بھی ایسا مسئلہ پیدا ہوتو یہ لوگ مختلف علاقوں سے خطوط لکھیں اور اعتراضات کا جواب دیں۔بعد میں اس تعداد کو بڑھاتے رہیں۔چنانچہ آج کسی بھی عرب اخبار میں جماعت کے خلاف کچھ چھپتا ہے تو بفضلہ تعالیٰ اس کا پورا، تسلی بخش، اور حقائق پر مبنی مدلل جواب دیا جاتا ہے۔ٹی وی پروگرام کئے جاتے ہیں اور لوگوں کو حقیقت سے آگاہ کیا جاتا ہے۔قبل ازیں عربوں میں جماعت کے خلاف پرو پیگنڈہ کی مہم یکطرفہ تھی اور جماعت کی طرف سے مؤثر طریق پر اور فوری طور پر وضاحت اور جواب اگر چہ دیا جاتا تھا لیکن اسکو شائع نہیں کیا جاتا تھا یوں جماعت کے خلاف عامۃ الناس میں غلط فہمیاں پھیلتی چلی جارہی تھیں، لیکن آج ایسے جوابات ہماری اپنی ویب سائٹ پر دے دیئے جاتے ہیں، نیز مختلف پروگراموں میں اس کو بار بار نشر کر دیا جاتا ہے،