مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 377 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 377

353 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم بہت سے لوگ ایک جگہ جمع ہیں اور انہوں نے دو اشخاص کو بطور خلیفہ منتخب کیا ہے، ایک کا نام مسرور ہے اور دوسرے کا نام ”مبارک میں خواب میں سخت حیران و پریشان ہو جاتا ہوں کہ دو خلیفہ کس طرح ہو سکتے ہیں؟ لیکن جاگنے پر جو تعبیر میرے ذہن میں آئی اس سے میری تسکین ہوگئی۔وہ تعبیر یہ تھی کہ اللہ تعالیٰ جس کو بھی خلیفہ منتخب فرمائے گا اس کا عہد مسرتوں اور برکات سے معمور ہو گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔لیکن جب حضرت خلیفہ اسیح الخامس کے نام حضرت مرزا مسرور احمد کا اعلان ہوا تو میری حیرت کی انتہا نہ رہی کیوں کہ میں تو اس سے قبل حضور انور کو جانتا تک نہ تھا۔ہو بہو وہی 2002 ء میں فلسطین کے ایک نواحمدی دوست مکرم امجد کمیل صاحب نے خواب میں دیکھا کہ خلیفہ خامس کا انتخاب ہوا ہے، نیز انہوں نے خلیفہ خامس کو بھی دیکھا۔ان کو حضور انور کی شخصیت اور شکل وصورت کی جملہ تفاصیل یاد تھیں۔انہوں نے بیان کیا کہ خلیفہ خامس کی داڑھی چھوٹی ہے اور ان کی آنکھ کے نیچے ایک تل کا نشان بھی ہے اور انہوں نے ہلکے خاکی رنگ کے کپڑے اور ان کے اوپر اسی رنگ سے ملتا جلتا کوٹ پہنا ہوا ہے۔یہ دوست فلسطین کے جس علاقے میں رہتے ہیں وہاں ان کو ایم ٹی اے یا انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہ تھی اس لئے لائیو انتخاب خلافت کی کارروائی نہ دیکھ سکے۔بعد ازاں جب حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کی وہ تصویر دیکھی جو حضور انور کے مسند خلافت پر متمکن ہونے کے فورا بعد کی ہے جس میں آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے تو بے ساختہ کہا کہ یہی وہ شخص ہے جسے میں نے خواب میں خلیفہ وقت کے طور پر دیکھا تھا۔فرق صرف یہ ہے کہ خواب میں انہوں نے کیمل کلر کا کوٹ پہنا ہوا تھا جبکہ تصویر میں یہ کوٹ سبزی مائل ہے۔در حقیقت انتخاب کے بعد عام بیعت لینے سے قبل حضور انور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مبارک کوٹ زیب تن فرمایا تھا جبکہ اس سے قبل آپ نے کیمل کلر کا کوٹ ہی زیب تن فرمایا ہوا تھا۔اس لحاظ سے مکرم امجد کمیل صاحب کی خواب حرفا حرفا پوری ہوگئی۔