مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 2 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 2

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم (2) - رَبِّ كُلُّ شَيْ ءٍ خَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْهُمْ وَانْصُرْ وَارْحَمْهُمْ ( 3 ) - يَا حَفِيْظُ يَا عَزِيْزُ يَا رَفِيق (4) - فِي حِفَاظَة الله وَرَحْمَتِهِ (5) - ارْجِعُوْ سَالِمِيْنَ غَانِمِيْنَ تَحْتَ رَحْمَةِ اللَّهِ - هُمْ اسی طرح سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وہ مشہور نظم بھی خوش الحانی سے پڑھی گئی جس میں حضور نے سید نا حضرت خلیفتہ اسیح الثانی اور دیگر اولاد کے لئے دعا فرمائی ہے۔سوا نو بجے تھے کہ سیدنا حضرت خلیفتہ اسیح الثانی خدام میں تشریف لائے اور کرسی پر بیٹھ کر مجمع سمیت لمبی اور پُر سوز دُعا کی۔دعا کا یہ نظارہ حد درجہ ایمان افروز اور رقت انگیز تھا اور اس کی کیفیت کا اندازہ کچھ وہی لوگ لگا سکتے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اس موقعہ پر شریک ہونے کی سعادت عطا فرمائی تھی۔اس موقعہ پر مقامی جماعت اور صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے دو بکرے بطور صدقہ ذبح کئے گئے۔روزنامه " الفضل ربوہ 19 مئی 1955 ، صفحہ 5) دمشق میں ورود اور ہفت روزہ قیام حضرت خلیفہ مسیح الثانی مصلح موعود بروز ہفتہ بتاریخ 30 را پریل تقریباً سات بجے بذریعہ ڈچ ہوائی جہاز دمشق کے ہوائی اڈہ پر وارد ہوئے۔چوہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ پرائیویٹ سیکرٹری 28 راپریل سے یہاں موجود تھے۔احباب جماعت حضور کی آمد کے بے تابی سے منتظر تھے۔کئی ایک کو اس بارہ میں رویا میں بھی بشارات مل چکی تھیں۔کل جمعہ میں خاصا اجتماع تھا۔ہمارے محترم دوست استاذ السید منیر اکھنی صاحب نے استقبال کے بارہ میں احباب کو ہدایات دیں۔احباب جماعت عموماً انتہا درجہ کے مصروف اور اکثر ذمہ داری کے مناصب پر مقرر ہیں۔لیکن کچھ تو صبح ہی زاویتہ الحصنی میں (جہاں جماعت کا مرکز ہے ) پہنچ گئے اور پھر ا کٹھے الحاج سید بدرالدین الھنی صاحب کے مکان پر پہنچے جہاں دوسرے دوست پہلے ہی پہنچ چکے تھے۔کاروں کا انتظام کیا گیا اور سات بجے سے قبل ہوائی اڈہ پر جا پہنچے۔سید منیر اٹھنی صاحب، چوہدری له 2