مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 1 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 1

مصالح العرب۔جلد دوم 1 حضرت خلیفہ اسیح الثانی کا دوسرا سفر یورپ مؤرخہ 10 / مارچ 1954 ء کو حضرت مصلح موعود پر قاتلانہ حملہ ہوا تو علاج کی غرض۔آپ نے یورپ جانے کا ارادہ فرمایا۔اس سفر کے دوران حضور نے دمشق (شام) اور بیرور (لبنان) میں بھی قیام فرمایا لہذا اس سفر کے عربوں سے متعلقہ بعض تاریخی واقعات یہاں نقل کئے جاتے ہیں۔کراچی سے دمشق کے لئے روانگی 29 اور 30 را پریل 1955ء کی درمیانی شب کو سید نا حضرت مصلح موعود خلیفه امسح الثانی سفر یورپ کے ارادہ سے KLM کے طیارہ کے ذریعہ کراچی سے دمشق کے لئے روانہ ہوئے۔حضور کے ساتھ سیدہ ام متین صاحبہ۔سیدہ مہر آپا صاحبہ، صاحبزادہ ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب۔صاحبزادی امتہ الجمیل صاحبہ اور صاحبزادی امتہ المتین صاحبہ کے علاوہ عزت مآب چودھری سرمحمد ظفر اللہ خانصاحب بھی تھے۔ڈرگ روڈ کے ہوائی اڈہ سے پونے دو بجے شب حضور کا طیارہ دمشق کے لئے روانہ ہوا۔۔حضور کی تشریف آوری سے قبل مولانا عبدالمالک خان صاحب مبلغ سلسلہ نے حسب ذیل دُعائیں لاؤڈ سپیکر پر پڑھیں اور احباب کو ان کے دہرانے کی تلقین کی۔یہ دعائیں سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی اصلح الموعودؓ نے اس موقعہ کے لئے خود انہیں لکھوائی تھیں۔(1) - اللَّهُمَّ أَخْرِجْهِم مُخْرَجَ صِدْقٍ وَأَدْخِلْهُم مُّدْخَلَ صِدْقٍ - وَاجْعَلْ لَّهُمْ مِّنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا -