مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 228
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 210 ہیں۔ان میں سے ایک مقارنة الادیان ہے جس کے دوسرے حصہ میں انہوں نے عیسائیت کے عقائد اور عیسی علیہ السلام کے بارہ میں مفصل تحقیق درج کی ہے۔اس تحقیق میں انہوں نے عیسیٰ علیہ السلام کی صلیبی موت سے نجات ثابت کی ہے، جس کی بنا پر عیسائیت کے عقائد کا بطلان ثابت کیا ہے۔اس کے بعد یہ سوال اٹھایا ہے کہ اگر عیسی علیہ السلام صلیب سے بچ گئے تھے تو پھر اس کے بعد کہاں گئے؟ اس سوال کے جواب سے ہم قارئین کرام کی دلچسپی کے لئے ان کی تحقیق مع ترجمہ ذیل میں درج کرتے ہیں: أين ذهب عيسى بعد النجاة من المؤامرة؟ لم تتحدث المراجع التاريخية عن المكان الذي ذهب إليه عيسى عليه السلام عقب نجاته من المؤامرة، والذى يرشد له العقل أن عيسى عليه السلام بعد ذلك ترك فلسطين لأن بقاءه فيها كان معناه أن يعثر عليه اليهود والسلطة الحاكمة في يوم من الأيام، وأن ينفذوا فيه الحكم الذي صدر عليه وعلى كل حال فقد اختفى السيد المسيح عقب نجاته، واختفت معه اخباره، على أن هناك قولا يرى أن المسيح هاجر إلى بلاد الهند ومات هناك فى لاهور، وهو قول ينقصه التأكيد والوثائق صلیب پر مارنے کی سازش سے نجات کے بعد عیسی علیہ السلام کہاں گئے؟ کتب تاریخ اس جگہ کے بارہ میں بالکل خاموش ہیں جہاں حضرت عیسی علیہ السلام یہود کی سازش سے بچنے کے بعد تشریف لے گئے۔لیکن عقل اس بات کی طرف راہنمائی کرتی ہے کہ آپ اس کے بعد فلسطین سے ہجرت کر گئے کیونکہ اگر آپ وہاں رہتے تو یہود اور حکومتی کارندوں نے کسی دن آپ کو ڈھونڈ نکالنا تھا اور پھر آپ کے خلاف صادر شدہ فیصلہ نافذ کر دینا تھا۔بہر حال حضرت عیسی علیہ السلام صلیب سے نجات کے بعد روپوش ہو گئے اور اس کے ساتھ ہی آپ کے بارہ میں خبریں بھی منقطع ہو گئیں۔تاہم ایک رائے یہ کہی جاتی ہے کہ عیسیٰ علیہ