مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 224
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 206 اپنے جسم سمیت خدا کی طرف رفع ہوا ہے اور آپ دنیا کے خاتمہ کے قریب نزول فرمائیں گے اور پھر آپ مریں گے۔واللہ اعلم۔اسی طرح حجازی صاحب آیت کریمہ وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُل کے بارہ میں لکھتے ہیں: وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ كمن سبقه من الرسل منهم قد خلوا وانتهت حياتهم بموت كموسى وعيسى أو قتل كزكريا ويحيى ـ التفسير الواضح للدكتور الحجازی جز1 صفحہ 131 ، دار الكتاب العربی بیروت طبعة 1982م) محمد صلی اللہ علیہ وسلم تو اپنے سے قبل رسولوں کی طرح ایک رسول ہی تو تھے ان میں سے بعض انبیاء کی زندگی موت آنے سے ختم ہوگئی جیسے موسیٰ اور عیسی علیہما السلام ، اور بعض کی زندگی قتل کے ذریعہ ختم ہوئی جیسے ذکر یا اور یحییٰ علیہما السلام۔شیخ محمد الطاهر بن عاشور کا واضح موقف محمد الطاهر بن عاشور (1879-1973ء) تیونس کے عالم دین فقیہ اور عربی دان ، قدیم ترین اسلامی یونیورسٹی جامع الزیتونہ کے شیخ اور مالکی مذہب کے مفتی، چالیس کے قریب دینی اور عربی زبان کے علوم پر مبنی کتب کے مصنف اور حق بات کہنے کی جرات رکھنے والی ایک معروف دینی شخصیت تھے۔آپ نے اپنی مصنفات میں ایک تفسیر قرآن بھی لکھی جس میں وفات مسیح کے عقیدہ کی سچائی کا اعتراف کیا۔آپ لکھتے ہیں: وقوله ( إنى متوفيك ظاهر معناه إني مميتك، هذا هو معنى هذا الفعل فى موقع استعماله لأن أصل فعل توفّى الشيء أنه قبضه تاما واستوفاه فيقال توفاه الله أى قدر موته، ويقال توفاه ملك الموت أي نفذ إرادة الله ،بموته ويطلق التوفى على النوم مجازا بعلاقة المشابهة فى نحو قوله تعالى (وهو الذي يتوفاكم بالليل) وقوله (الله يتوفّى الأنفس حين موتها والتي لم تمت في