مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 208 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 208

مصالح العرب۔۔۔۔۔۔جلد دوم 190 کرے صرف اللہ تعالیٰ ہی کے لئے محبت کرے۔اور یہ کہ کفر میں لوٹنا ایسا ہی برا سمجھے جس طرح وہ آگ میں پھینکے جانے کو برا سمجھتا ہے۔الغرض احمدیت کی آغوش میں آنے والے لا تعداد احباب کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان اور آپ کے خلیفہ سے تعلق اور انکے نصائح و تعلیمات پر عمل کے نتیجے میں ایسا حقیقی اسلام اور ایسی حلاوت ایمان نصیب ہو رہی ہے جس کا تذکرہ آپ نے مکرم حسن عابدین صاحب کے بیان میں پڑھا۔اس بحث کا اختتام ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ان جلالی کلمات پر کرتے ہیں، آپ فرماتے ہیں: ” یہ لوگ یاد رکھیں کہ ان کی عداوت سے اسلام کو کچھ ضرر نہیں پہنچ سکتا۔کیڑوں کی طرح خود ہی مر جائیں گے مگر اسلام کا نور دن بدن ترقی کرے گا۔خدا تعالیٰ نے چاہا ہے کہ اسلام کا نور دنیا میں پھیلا دے۔اسلام کی برکتیں اب ان مگس طینت مولویوں کی بک بک سے رک نہیں سکتیں۔خدا تعالیٰ نے مجھے مخاطب کر کے صاف لفظوں میں فرمایا ہے۔انا الفتاح أفتح لك ترى نصرا عجيباً و يخرّون على المساجد ربنا اغفر لنا انا كنا خاطئين جلابيب الصدق فاستقم كَمَا أُمِرُتَ الخوارق تحت منتهى صدق الاقدام كُنْ لِلَّهِ جميعًا و مع الله جميعا - عسى أن يبعثك ربك مقاما محمود۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور ایک الہام میں چند دفعہ تکرار اور کسی قدر اختلاف الفاظ کے ساتھ فرمایا کہ میں تجھے عزت دوں گا اور بڑھاؤں گا اور تیرے آثار میں برکت رکھ دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔اب اے مولویو! اے بخل کی سرشت والو! اگر طاقت ہے تو خدا تعالیٰ کی ان پیشگوئیوں کو ٹال کر دکھلاؤ۔ہر ایک قسم کے فریب کام میں لاؤ اور کوئی فریب اٹھا نہ رکھو۔پھر دیکھو کہ آخر خدا تعالیٰ کا ہاتھ غالب رہتا ہے یا تمہارا۔والسلام علی من اتبع الهدی۔المنبه الناصح مرزا غلام احمد قادیانی جنوری 1892ء۔( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحه 310-311