مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 196 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 196

178 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم یقیناً وہ لوگ جنہوں نے کہا اللہ ہمارا رب ہے، پھر استقامت اختیار کی، اُن پر بکثرت فرشتے نازل ہوتے ہیں کہ خوف نہ کرو اور غم نہ کھاؤ اور اس جنت (کے ملنے ) سے خوش ہو جاؤ جس کا تم وعدہ دیئے جاتے ہو۔ہر احمدی جب یہ آیت پڑھتا ہے تو اس کا اس بات پر ایمان اور پختہ ہو جاتا ہے کہ وہ خدا اب بھی بناتا ہے جسے چاہے میں اب بھی اس سے بولتا ہے جس سے وہ کرتا ہے پیار کیا آپ نے اب یہ عقیدہ بدل لیا ہے اور اب اس بات کے قائل ہو گئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نہ سنتا ہے، نہ بولتا ہے، نہ غیب کھولتا ہے؟ اگر حقیقت یہی ہے تو پھر : اب کہیں بولتا نہیں غیب جو کھولتا نہیں ایسا اگر کوئی خدا تم نے بنالیا تو کیا !! جماعت احمدیہ قرآنی آیت اللهُ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ اور وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَوَاتِ وَالْاَرْضِ کی بناء پر یہ ایمان رکھتی ہے کہ اللہ تعالیٰ جس طرح آسمانوں میں ہے اسی طرح زمین میں بھی موجود ہے بلکہ وہ انسان کی شہ رگ سے بھی قریب تر ہے۔کیا مرتد ہونے کے بعد اب آپ نے بعض غیر احمدیوں کی طرح یہ عقیدہ اختیار کر لیا ہے کہ اللہ تعالیٰ آسمانوں میں کسی خاص مقام پر ایک دیو قامت کرسی پر بیٹھا ہوا ہے۔اس لئے جب وہ عیسی علیہ السلام کے بارہ میں کہتا ہے کہ بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْه (النساء: 160) تو اسکا مطلب ہے کہ اس نے ان کو آسمانوں میں اس مقام کی طرف اٹھا لیا جہاں وہ بیٹھا ہوا ہے؟!! جماعت احمد یہ ایمان رکھتی ہے کہ قرآن کریم ابدی ہدایت اور آخری شریعت پر مشتمل خدا کا کلام ہے۔دنیا میں یہی ایک کتاب ہے جو ہر قسم کے شک اور ریب سے پاک ہے، جس کا ایک نقطہ بلکہ ایک شعشہ نہ ٹل سکتا ہے نہ منسوخ ہوسکتا ہے۔لیکن کیا آپ نے یہ عقیدہ اب ترک کر دیا ہے اور بعض غیر احمدی علماء کی طرح اب آس کا ایمان ہے کہ قرآن کریم کی آیات میں باہم تضاد ہے اور اسکے بعض احکام بعض دوسرے احکام کو منسوخ کرتے ہیں، اور اسکی بعض آیات بعض کو منسوخ کرتی ہیں؟ بلکہ ان میں سے بعض کا تو یہ بھی عقیدہ ہے کہ بعض صورتوں میں احادیث و روایات بھی قرآنی آیات کو منسوخ کر دیتی ہیں!!