مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 195 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 195

177 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم تو ان کی آپس کی دست وگریبانی نے پہلے ہی چیتھڑوں میں تبدیل کر دیا ہے۔اس سے تو ان کی اپنی عریانیاں طشت از بام ہو رہی ہیں ، دوسروں کی ستر پوشی کیا کریں گے؟ چونکہ ہمیشہ کی طرح آج کل بھی اسی قسم کے جماعت سے مخرج یا مرتد لوگوں کو معاندین احمدیت کی طرف سے خوب اچھالا جا رہا ہے۔اس لئے ذیل میں ارتداد وغیرہ کے حوالے سے بعض عمومی امور اور بعض اعتراضات کے جوابات پیش کئے جاتے ہیں۔عودہ صاحب نے بھی دیگر مرتدین کی طرح اپنے ارتداد کے بعد خطوط کے ذریعہ اور اخبارات میں اپنے انٹرویوز کے ذریعہ احمدیوں کو احمدیت یعنی حقیقی اسلام ترک کر کے اپنے خود ساختہ اسلام کی طرف بلایا۔در اصل مخالفین جماعت کا یہ ایک پرانا طریق ہے جس کا مقصد سادہ لوح مسلمانوں کے ذہنوں میں یہ تصور قائم کرنا ہے کہ احمدی (نعوذ باللہ) غیر مسلم ہیں اس لئے ان کو اسلام کی طرف بلایا جارہا ہے۔لیکن احمدی ہمیشہ ان کی اس حرکت پر حیران ہو جاتے ہیں کہ ہم تو کلمہ گو ہیں، تمام ارکان اسلام پر ایمان رکھتے ہیں، شریعت کی جزئیات پر ایمان اور عمل کے قائل ہیں، اور دنیا کے کناروں تک تبلیغ اسلام کی مہمات میں شریک ہیں، پھر ہمیں یہ کس اسلام کی طرف بلاتے ہیں؟ اس سوال کا جواب ہم انہی سے پوچھتے ہیں کہ : بتا ئیں تو سہی کہ جب تک آپ احمدی تھے اس وقت احمدیت نے آپ کو کون کون سے غیر اسلامی عقائد و اعمال سکھائے تھے جن سے اب آپ نے تو بہ کی ہے؟ کیا آپ کا کلمہ مختلف تھا؟ کیا قرآن مختلف تھا؟ کیا نماز مختلف تھی؟ کیا آپ کا روزہ اور حج مختلف تھا؟ آپ کے طرز عمل میں کونسی نئی اسلامی بات پیدا ہوئی ہے جو پہلے نہیں تھی سوائے اس کے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا انکار کر کے قرآن کریم کی اس آیت کا مصداق بنے هو وَتَجْعَلُوْنَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ ( الواقعة : 83) !! قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: إِنَّ الَّذِيْنَ قَالُوْا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلِئِكَةُ إِلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِى كُنتُمْ تُوعَدُونَ (ختم سجده: 31)