مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 190 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 190

172 مصالح العرب۔۔۔۔۔۔جلد دوم سے ہمیں اطلاع ملی کہ یہ صاحب ہم سے خط و کتابت کے اہل نہیں اور کئی ایسی باتیں لکھتے ہیں جو قابل اعتراض ہیں۔اس لئے مہربانی فرما کر ان کو حکم دیا جائے کہ آئندہ آپ کے درمیان ہمارے ساتھ واسطہ نہ بنیں۔چنانچہ ان کو 86ء میں بھی 25 ( مئی 1986 ء ) کو تحریری حکم کے ذریعہ روک دیا گیا۔“ جماعت احمد یہ فلسطین کی شکایت فلسطین کی جماعت کی طرف سے بھی ایسے ہی احتجاجی خطوط موصول ہوئے اور انہوں نے کہا کہ آپ ان سے اور کام لے لیں لیکن اپنے درمیان اور ہمارے درمیان ان کو تحریر کا رابطہ نہ بنائیں کیونکہ آپ کے نام کا پیڈ استعمال کرتے ہیں اور غلط باتیں لکھتے ہیں۔چنانچہ میں نے تحقیق کروائی تو دفتر سے بغیر اجازت کے میرا لیٹر پیڈ اٹھا کے لے گئے تھے اور اس پر انہوں نے خط و کتابت شروع کی ہوئی تھی۔وہاں سے اس کی فوٹو کا پیز ہمیں ملیں۔چنانچہ ان کو تحریرا (13 جون 1986ء) کو حکم دیا گیا کہ آئندہ آپ نے فلسطین سے بھی کوئی خط و کتابت نہیں کرنی۔ہاں اس حکم کے باوجود انہوں نے کہیں کہیں بعض لوگوں کے ساتھ جماعت کی نمائندگی میں خط و کتابت جاری رکھی۔جماعت چونکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت بیدار مغز ہے اور کسی بات کو وہ چھپا نہیں رہنے دیتی۔اس لئے ہمیں اطلاعیں ملیں کہ یہ ابھی بھی بعض لوگوں سے خط و کتابت کر رہے ہیں اور اپنے آپ کو جماعت کا نمائندہ ظاہر کر کے خط وکتابت کرتے ہیں۔چنانچہ وکیل التبشیر نے پھر (20 اکتوبر 1986 ء) کو اس بات کا سختی سے نوٹس لیا اور ان کو حکم دیا کہ آئندہ آپ نے ہر گز فلسطین کے احمدیوں سے جماعت کی نمائندگی میں کوئی خط و کتابت نہیں کرنی۔“ جماعت احمد یہ مصر کا احتجاج 1987ء کے آغاز میں مصر سے بھی احتجاجی خط موصول ہوئے کہ یہ صاحب جو ہم سے خط و کتابت کر رہے ہیں مہربانی فرما کر ان کو روک لیں۔آپ اور ذریعہ اختیار کرلیں لیکن ان صاحب کو بیچ میں نہ ڈالیں۔تو تین بڑی عرب جماعتیں ہیں اور تینوں نے احتجاج کر کے ان کو