مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 160 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 160

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 144 ساتھ ساتھ ہو لیتا ہوں اور حضور انور کی جوتیاں اٹھا لیتا ہوں۔حضور انور مجھے مصافحہ کا شرف بخشتے ہیں۔چلتے ہوئے حضور فرماتے ہیں کہ منفتاح کے بعد جو رعمسیس نامی فرعون ہوا تھا اس کے بارہ میں مجھے تحقیق چاہئے۔میں نے عرض کیا ٹھیک ہے حضور۔فرمایا: لیکن یہ بڑا مشکل کام ہے۔جب حضور یہ فرما رہے ہیں اس وقت میں محسوس کرتا ہوں کہ شدت گرمی کی وجہ سے مسجد کے صحن میں میرے پاؤں جل رہے ہیں۔میں عرض کرتا ہوں کہ حضور میں کوشش کروں گا۔پھر حضور فرماتے ہیں کہ یہ بہت مشکل کام ہے۔اسی طرح بات کرتے کرتے ہم صحن کے آخر پر پہنچ جاتے ہیں جہاں میں حضور انور کی جوتیاں رکھ دیتا ہوں اور حضور پہن کر مشرق کی جانب تشریف لے جاتے ہیں۔جب میں واپس مڑتا ہوں تو سامنے مکرم محمد الدین صاحب ناز کھڑے نظر آتے ہیں وہ کہتے ہیں تم بڑے خوش قسمت ہو۔اس طرح یہ خواب ختم ہو جاتی ہے۔اس خواب سے مجھے تسلی ہوگئی کہ اعتکاف کے بارہ میں مجھے جو وسوسہ لاحق تھا وہ درست نہیں ہے اللہ فضل فرمائے گا۔انہی دنوں میں میں جامعہ سے فارغ ہوا تھا۔اور جب مجھے مصر جانے کا اتفاق ہوا اور حضور انور کے ارشاد کے مطابق براستہ لندن جانے کی کوشش کی گئی لیکن کامیابی نہ ہوئی تو مجھے حضور انور کی ملاقات کے شرف سے محروم رہنے کا بہت افسوس ہوا۔بہر حال مصر پہنچنے کے چھ ماہ بعد مجھے یہ خواب یاد آئی تو میں نے حضور انور کی خدمت میں لکھ دی اور ساتھ یہ بھی لکھا کہ مجھے معلوم نہیں یہ خواب رحمانی ہے یا شیطانی۔حضور انور نے فرمایا: یقینا یہ رحمانی خواب ہے اور مجھے اس تحقیق کی ضرورت ہے۔واقعہ یہ تحقیق مشکل ہوگی۔لیکن آپ بہ کریں اور ساتھ ساتھ مجھے مطلع کرتے جائیں۔چنانچہ میں نے مکرم ابراہیم بخاری صاحب کی مدد سے ایک آدمی تک رسائی حاصل کی جس کے ذریعہ مصری عجائب گھر سے ملحقہ اس خاص لائبریری کا کارڈ بنوا لیا جس میں فرعون سے متعلق پرانی کتب موجود ہیں۔اب میں تحقیق اس نہج پر کر رہا تھا کہ کسی طرح ثابت ہو سکے کہ فرعون سمندر میں ڈوب کر مرا تھا۔لیکن مجھے اس کا کوئی ثبوت نہ ملتا تھا۔اس دوران مجھے فرانسیسی سائنسدان مورس بکائے ( جو فرعون کے بارہ میں قرآنی حقائق کے ثابت ہونے کی وجہ سے مسلمان ہو گیا تھا) کی اس موضوع پر کتاب بھی ملی۔جب حضور انور کی خدمت میں اس کا ذکر کیا گیا تو حضور نے فرمایا اس