مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 154 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 154

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم اللہ سے ملنے گئے تھے۔138 اس واقعہ کا میرے دل و دماغ پر گہرا اثر ہوا۔میرے خیال میں عرب احمدیوں کی اولا دوں کے ضائع ہو جانے کے دو اسباب تھے۔ایک تو حالات کی وجہ سے وہاں جماعت کی طرف سے مبلغ کا نہ بھیجو اسکنا تھا۔جبکہ دوسرا سبب خود عربوں کی عادت ہے کہ اپنے بیوی بچوں کے بارہ میں اس قدر دینی امور کا اہتمام نہیں کرتے جتنا خود اپنے لئے کرتے ہیں۔اس لئے جب وہ فوت ہوتے تھے تو ساتھ ہی گھر سے احمدیت کا خاتمہ ہوجاتا تھا۔لیکن اب خدا کے فضل سے یہ مزاج کی بدل رہا ہے۔قتل مرتد کی سزا کی حقیقت کا عربی ترجمہ اور علمی صاحب مصر میں مجھے حضور انور کا خطاب بعنوان ”قتل مرتد کی سزا کی حقیقت بغرض ترجمہ ارسال کیا گیا جو حضور نے 1986 ء کے جلسہ سالانہ برطانیہ کے موقعہ پر ارشاد فرمایا تھا۔اس کے ترجمہ کے دوران میں نے دیکھا کہ بعض حوالے نامکمل ہیں۔چنانچہ حضور انور کی خدمت میں جب لکھا تو آپ نے فرمایا کہ تمام ایسے حوالے مکمل کریں اور اس کے علاوہ بھی اگر کوئی آپ کا مشورہ ہوتو ضرور لکھیں۔مجھے یاد ہے کہ ان حوالہ جات میں ایک حوالہ غلطی سے مودودی صاحب کی طرف منسوب ہو گیا تھا جبکہ ان کی کتاب میں وہ کسی سائل کے کلام کے طور پر درج تھا۔چنانچہ پتہ چلنے پر حضور انور نے اس کے حذف کئے جانے کا ارشاد فرمایا۔(اس بات سے ہمیں یہ درس لینا چاہئے کہ خلیفہ وقت جب کسی کام کے سلسلہ میں آپ پر اعتماد کریں تو آپ کی ذمہ داری بن جاتی ہے کہ اس کی تمام جہات سے مکمل تحقیق ، اور ہر لحاظ سے توثیق کر لیں۔لیکن اگر ہم بے احتیاطی سے کام لیں گے تو ہم خود مجرم ہوں گے۔) بہر حال میں نے کتاب ترجمہ کر کے ٹائپ کر کے مکرم حلمی صاحب کو دکھائی تو انہوں نے ترجمہ کی تحسین ایسے کی کہ کچھ کا کچھ بنا دیا گویا نیا ترجمہ ہی کر دیا۔لیکن یہ ان کی بڑائی ہے کہ اپنی اس ساری محنت کو میری طرف ہی منسوب کیا۔اللہ تعالیٰ انہیں اپنی بے پایاں مغفرت و رحمت میں لپیٹ لے۔