مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 130 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 130

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 114 عربوں کے لئے دعا ئیں، اور تبلیغی مساعی وراہنمائی عربوں کے لئے در ددل سے دعائیں کریں حُبُّ الْعَرَبِ مِنَ الْاِیمان کے عنوان سے اس خطبہ کے تین ہفتے بعد حضور انور نے ایک دفعہ پھر نہایت پر درد انداز میں عربوں کے لئے احباب جماعت کو دعا کرنے کی تحریک فرمائی۔حضور فرماتے ہیں: عربوں کے متعلق بھی خاص طور پر دعا جاری رکھیں۔بہت ہی پیار اور محبت ہونی چاہئے عرب قوم کے لئے کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس قوم سے تشریف لائے۔اگر سچا عشق ہو تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے تو آپ کی قوم سے محبت تو ایک طبعی بات ہے فطرتی عمل ہے۔کہتے ہیں لیلیٰ کے گنتے سے بھی مجنوں کو پیار تھا تو حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہم قوموں سے ہمیں پیار نہ ہو، یہ ہو ہی نہیں سکتا۔اس لئے عربوں کے لئے بالخصوص بہت درد سے دعائیں کرتے رہیں اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے حالات بدل دے اور ان کی طرف سے ہم خوشیوں کی خبریں پائیں۔( آمین ) (خطبہ جمعہ فرمودہ 27 /جنوری 1984ء) یورپ میں بسنے والے عربوں میں تبلیغ اور ابتدائی ثمرات حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ نے پاکستان سے لندن ہجرت کے بعد یورپ میں بسنے والی مختلف اقوام میں تبلیغ احمدیت کی ایک رو چلا دی۔یورپ میں بسنے والے عربوں میں تبلیغ کی غرض سے حضور کے حسب ہدایت مکرم مصطفیٰ ثابت صاحب نے دورے کئے۔ان دوروں کا اچھا اثر ہوا اور عربوں سے سعید روحیں حلقہ بگوش احمدیت ہونے لگے۔حضور رحمہ اللہ نے ایک