مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 129 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 129

113 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم حَمَا مَتْنَا تَطِيْرُ بِرِيشِ شَوْقٍ وَفِي مِنْقَارِها تُحَفُ السَّلَام إِلَى وَطَنِ النَّبِيِّ حَبِيبٍ رَبِّي وَسَيّدِ رُسُلِهِ خَيْرِ الانام (حمامة البشری ٹائٹل پیج روحانی خزائن جلد 7) ہماری کبوتری شوق کے پروں پر اڑتی ہے اور اس کی منقار میں سلام کے تحفے ہیں وہ اڑ رہی ہے میرے رب کے محبوب نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور اس کے رسولوں کے سردار خیر الا نام کے وطن کی طرف۔پس یہ ہے وہ عرب قوم جو سب دنیا کی محسن ہے اور عربوں ہی کا احسان ہے کہ اسلام ہم تک پہنچا اور نبی امی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم عرب تھے، اگر کوئی اور وجہ نہ ہوتی تو یہی ایک وجہ کافی تھی کہ ہم اس قوم سے محبت کریں اور اس کے لئے دعائیں کریں اور جس روح اور جذبہ کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کو سلام بھیجے ہیں اور دعائیں دی ہیں اسی روح اور اسی جذبہ اور اسی تڑپ کے ساتھ ہم ان کو سلام بھیجیں۔جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی حمامہ بڑے شوق اور محبت سے سلام کے تحفے اپنی منقار میں لئے ہوئے اس طرف روانہ ہوئی تھی، آج ہر احمدی دل سے دعا ئیں اڑتی ہوئیں اور عرب کی سرزمین پر رحمتوں کی بارشیں بن کر برسنے لگیں۔اللہ تعالیٰ اس قوم کو ہر ابتلا سے محفوظ رکھے، اسے نور ہدایت سے منور کرے، ان کے دکھ دور فرمائے ، ان سے بخشش اور عفو کا سلوک فرمائے اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے ان پر رحمتوں کی بارش برسا دے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔آمین۔خطبه جمعه فرموده 6/جنوری 1984ء) 00000