مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 69 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 69

65 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول چھپیس روز پہلے میں مخالفین کے گروہ میں تھا اور آج اپنے آپ کو ایک جانثار غلام و خادم سمجھتا ہے ہوں۔اور اس پر مجھ کو فخر اور ناز ہے۔یہ کس چیز کی برکت ہے؟ تحقیق کی فقط۔میں آج ہیں روز سے حضرت اقدس علیہ السلام کی تصانیف لطیفہ کا مطالعہ کر رہا ہوں اور بڑی کوشش 1 جانفشانی سے دیکھتا ہوں اور شب و روز اسی میں مستغرق رہتا ہوں کہ کوئی بات تو ایسی نظر پڑے جس سے شبہ ہی کسی قسم کا وارد ہو سکے مگر اس وقت تک ایسی کوئی بات نظر نہ آئی۔آخر کو میں نے یہ سمجھ لیا کہ یا تو مخالفین کو خدا نے عقل سے بے بہرہ کیا ہے اور یا مجھے وہ باتیں نظر نہیں آئیں جن کی وجہ سے تکفیر کی جاتی ہے۔۔۔اے لوگو خدا سے ڈرو قیامت آنے والی ہے خدا کو کیا جواب دو گے۔کیونکہ دیکھو کہ اگر بالفرض حضرت اقدس نے جو دعویٰ کیا ہے وہ غلط ہی ہے تو ہم کو یہ بتاؤ کہ ان سے بیعت کرنے کا قیامت میں ہم پر کیا وبال پڑے گا۔کیونکہ وہ شرک کی تعلیم نہیں کرتے خدا نخواستہ راہ ملال نہیں بتاتے۔پر ہمارا کیا نقصان ہوا ان کو ماننے سے۔اور اگر وہ اپنے دعوے میں سچے نکلے تو بتاؤ قیامت میں دست حسرت کون ملے گا۔بہر حال در صورت صدق دعوی ہمارے پانچوں بلکہ دسوں گھی شکر میں ، و در صورت کذب ہمارا گرہ سے کیا خرچ ہوا؟ کچھ بھی نہیں۔۔۔۔اب بتاؤ کون اچھا؟ ہم یا تم ؟ انصاف سے کام لینا چاہئے۔دیکھو اللہ تعالیٰ جو کچھ فرماتا ہے اپنے پاک کلام میں وہ فرمان مثال ونظیر ہمارے لئے ہوتا ہے۔دیکھو مؤمن آل فرعون کا قصہ خدا نے بیان فرمایا، وہ کیوں؟ ہمارے لئے دیکھو کیا فرماتا ہے؟ (وَقَالَ رَجُلٌ مُّؤْمِنٌ مِّنْ آلِ فِرْعَوْنَ يَكْتُمُ إِيْمَانَهُ أَتَقْتُلُونَ رَجُلاً أَن يَقُولَ رَبِّيَ اللَّهُ وَقَدْ جَاء كُم بِالْبَيِّنَاتِ مِن رَّبِّكُمْ وَإِن يَكُ كَاذِباً فَعَلَيْهِ كَذِبُهُ وَإِن يَكُ صَادِقاً يُصِبُكُم بَعْضُ الَّذِى يَعِدُكُمُ ( ي تعليم خدا وندى ہے۔کیوں نہ ہم بھی ایسا کہیں اور کریں۔اگر اس میں کوئی نقص ہو تو ہم کو بتا ؤ ورنہ تم ہمارا کہا مان جاؤ۔حیات مسیح کا رڈ و, اب ہم ایک معیار اور بتاتے ہیں۔دیکھو ان کی تعلیم کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم سے ملا کر دیکھو اگر ایک ہے تو پھر ماننے میں کیا عذر ہے۔اگر اس کے خلاف ہے تو بے شک پھینک دو۔بلکہ ہم کو بھی وہ مخالفت بتا دو تو ہم بھی سے اس سے رجوع کریں۔مجھے